Latest News

خدمت خلق رضائے الٰہی کا ذریعہ ہے: مولانا شمشیر قاسمی، جامعہ دعوة الحق معینیہ چررہو میں آنکھوں کے مفت طبی کیمپ کا انعقاد۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
آج یہاں تحصیل رامپور منیہاران کے موضع چررہو میں واقع معروف دینی ادارہ جامعہ دعوة الحق معینیہ میں ڈاکٹر شراف چیریٹی آئی ہسپتال اور جامعہ دعوة الحق معینیہ چررہو کے اشتراک سے آنکھوں کے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا، جس میں ڈاکٹروں نے ا طراف کے سیکڑوں مریضوں کی آنکھوں کی جانچ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کرائیں اور آنکھوں کی حفاظت کے لئے مفید مشوروں سے نوازا۔ 
اس سلسلہ میں کیمپ کے کنوینر اور جامعہ دعوة الحق معیینہ چررہو کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد شمشیر قاسمی نے بتایاکہ آج مدرسہ کے احاطہ میں ڈاکٹر شراف چیریٹی آئی ہسپتال کے تعاون سے آنکھوں کے ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا، جس میں ڈاکٹر سنجیو والیا اور ڈاکٹر انوشکا نے رامپور منیہاران، چررہو، چکوالی اور امر پور سمیت مختلف مواضعات کے 225 لوگوں کی آنکھوں کی جانچ کرکے انہیں دوائیاں دیں۔ انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹروں نے 34 افراد کے لئے چشمے تجویز کئے ہیں جبکہ آٹھ آنکھوں کے مریضوں کا آپریشن تجویزکیا ہے۔ 
مولانا شمشیر قاسمی نے بتایاکہ ادارے میں فلاحی اور رفاہی امور کے تحت وقتاً فوقتاً اس طرح کے کار خیر کئے جاتے ہیں، انہوں نے کہاکہ جامعہ دعوة الحق معینیہ چررہو کا مقصد قوم کے نو نہال کی دینی و عصری تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ عوام الناس کے لئے امور خیر انجام دینا بھی ہے، جس کے تحت آج اس کیمپ کا انعقاد کیاگیا تھا، انہوں نے کہاکہ انشاءاللہ آئندہ بھی اس طرح کے خدمت خلق کے کام انجام دیئے جاتے رہے گیں کیونکہ خدمت خلق عظیم کار خیر اور رضائِ الٰہی کا خاص ذریعہ ہے۔ اس موقع پر مدرسہ کے نگراں حاجی شمشاد، صادق پردھان، حاجی ارشاد، چودھری شاہ دین، مولوی حسین،حافظ شرافت، قاری شوقین اور حافظ ارشد وغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر