Latest News

دیوبند میں بجلی چوری کے خلاف مہم شروع، کارپوریشن کی ٹیموں کا شہر کے مختلف علاقوں میں دورہ،۲۵کے خلاف رپورٹ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
 بجلی چوری روکنے اور بقایہ بلوں کی وصولی کے لیے پاور کارپوریشن کی جانب سے مسلسل مسلسل چلائی جارہی ہے۔ منگل کو کارپوریشن کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں مہم چلا کر بجلی چوری پکڑی۔ اس معاملے میں 25 صارفین کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔منگل کو پاور کارپوریشن کی ٹیموں نے شہر کے کئی علاقوں میں مہم چلائی۔ اس دوران بقایہ بلوںکی وصولی کے ساتھ ساتھ بجلی چوری کرنے والے بھی پکڑے گئے۔ 
کارپوریشن کے ایگزیکٹیو انجینئر سدھاکر نے کہا کہ پولیس اور کارپوریشن کی ٹیموں کو ساتھ لے کر بقایہ بلوں کی وصولی اور بجلی چوری روکنے کے لیے مہم چلائی گئی تھی۔ اس دوران 25 صارفین بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔ جن کے خلاف بجلی چور ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایکس ای این نے واضح طور پر کہا کہ بل جمع نہ کرانے والے کو بجلی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور یہ مہم مسلسل جاری رہے گی۔ اس دوران سب ڈویزن افسر انیل کمار چورسیا، جے ای ششی کانت پاسوان، محمد۔ ذیشان، رنکو کمار، گووند کمار، موہن وغیرہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر