Latest News

دیوبند کے سرکاری اسپتال میں بنائے گئے مستحقین کے آیوشمان کارڈ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند میں ریلوے روڈ پر واقع سرکاری اسپتال میں ایک مفت کیمپ کا انعقاد کرکے مستحقین کے آیوشمان کارڈ بنائے گئے، اس کے علاوہ آیوشمان کارڈ کے لئے رجسٹریشن بھی کئے جارہے ہیں، تفصیل کے مطابق دیوبند کے سرکاری اسپتال میں آج ایک کیمپ کا انعقاد کیاگیا، جس میں مستحقین کے آیوشمان کارڈ بنائے گئے اور آیوشمان کارڈ کے ذریعہ ملنے والی طبی سہولیات کے بارے میں بتایاگیا۔

اسپتال انچارج ڈاکٹر اجے کمار تیاگی نے بتایاکہ کیمپ میں آنے والے مستحق اور ضروتمند وںکے آیوشمان کارڈ بنائے جارہے ہیں،انہوںنے بتایاکہ اسپتال میں ایک کیمپ کے تحت روزانہ ایکسو سے دوسو لوگ آیوشمان کارڈ بنوانے کے لئے اپنا رجسٹریشن کرارہے ہیں، انہوں نے بتایاکہ رجسٹریشن کرانے والے افراد میں مستحقین کی نشاندہی کرکے ان کے آیوشمان کارڈ بنانے کاکام کیاجارہاہے، انہوں نے تمام مستحقین افراد سے اپیل کی وہ اسپتال میں منعقد کیمپ میں آکر اپنا رجسٹریشن کرالیں تاکہ آیوشمان کارڈ کے ضابطوں کے زمروں میں آنے والے افراد کو مذکورہ کارڈ جاری کئے جاسکیں۔ اس موقع پرموتی لال، دیوبندر کمال، آیوشمان مترسندیپ سینی اور راجیش انیجا وغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر