Latest News

کانگریس لیڈر راحت خلیل اور ممتاز عالم دین مولانا ندیم الواجدی کو صدمہ، امریکہ میں دارالعلوم دیوبند کے سابق استاذ قاری عبداللہ سلیم کی اہلیہ کاانتقال۔

دیوبند: فہیم صدیقی۔
دارالعلوم دیوبند کے سابق استاذ قاری عبداللہ سلیم (مقیم حال امریکہ) کی اہلیہ اور کانگریس لیڈر راحت خلیل کی بڑی بہن و معروف عالم دین مسلم پرسنل لاءبورڈ کے رکن مولانا ندیم الواجدی کی خوش دامن صاحبہ کا گزشتہ شب طویل علالت کے بعد شکاگو کے ایک اسپتال میں دوران علاج انتقال ہوگیا۔ جیسے ہی ان کے انتقال کی خبر دیوبند پہنچی تو تمام متعلقین، عزیز واقارب کے یہاں ماحول رنجیدہ ہوگیا اور جملہ متعلقین نے محلہ گدی واڑہ میں واقع راحت خلیل صدیقی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر جملہ اہل خانہ اور مولانا ندیم الواجدی سے اظہار تعزیت کیا۔
ان کے انتقال پر دارالعلوم وقف کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی اور شیخ الحدیث مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحومہ نہایت نیک خصلت ، خوش اخلاق، ملنسار اور دین دار خاتون تھی جنہوں نے تقریباً 40 سال تک امریکہ میں رہ کر دینی خدمات انجام دیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام سے نوازے نیز جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مولانا ندیم الواجدی نے کہا کہ وہ اس حادثہ سے بے حد رنجید ہ ہیں ، مرحومہ میرے لئے ایک مادر مہربان کی طرح تھیں ،نہایت مشفق ، ہمدرد، غریبوں کی مددگار، ملنسار، محبت کرنے والی اور بے حد مخیر خاتون تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں تعلیم کی اشاعت میں انہو ں نے بے حد اہم کردار اداکیا۔ وہاں کی مسلم خواتین میں بے حد مقبول تھیں ۔ ان کے انتقال سے میں اور میرا خاندان ان کی سرپرستی سے محروم ہوگیا ہے۔ 
دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی نے اس سانحہ ارتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔ جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انورسعید اور ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر اختر سعید نے اس سانحہ پر اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے اور ہمارے ماموں قاری عبداللہ سلیم اور تمام بہن بھائیوں کو اس ناقابل تلافی حادثہ کے صدمہ کو برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے ۔ سینئر صحافی فہیم صدیقی نے اس حادثہ وفات پر اپنے شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مرحومہ ان کی ماموں زاد بہن تھی ، حسن اخلاق اور خلوص وپیار کا پیکر تھیں اور بے شمار صفات کی مالک تھیں، اللہ تعالیٰ انہیں بے شمار اخروی نعمتوں سے نوازے اور درجات بلند فرمائے۔ 

علاوہ ازیں مولانا محمد عارف قاسمی، مولانا بلال اصغر، قاری محمد واصف قاسمی، مولانا شکیب قاسمی، مولوی کمال اصغر، ڈاکٹر عبید اقبال عاصم، محمد عدنان قاسمی، تاج عثمانی، عمر فاروق، سعود ہاشمی، عبداللہ جاوید، مولوی عمیس صدیقی، مولوی سہیل صدیقی، وسیم صدیقی، اعظم عثمانی نمبر دار، عرفان ہاشمی، مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی، نائب منیجر سید آصف حسین، سابق اسمبلی رکن معاویہ علی، سابق چیئرمین انعام قریشی، ماسٹر خورشید صدیقی، فہیم نمبردار، رضوان سلمانی سمیت شہر کی معزز شخصیات نے تعزیتی مسنونہ پیش کی۔ مرحومہ کی تدفین شکاگو کے قبرستان میں عمل میں آئی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر