Latest News

مسابقہ میں کنزالعلوم ٹڈولی کے طلبہ کی شاندار کاکردگی، ادارہ کے ناظم اعلیٰ نے بطور حوصلہ افزائی بچوں کو خصوصی انعامات سے نوازا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مدنی مدرسہ انبہٹہ پیر کے زیراہتمام مدرسہ مدنیہ تعلیم القرآن گنگوہ میں منعقد تحصیل نکوڑ کے مسابقة القرآن الکریم و العلوم الدراسہ میں علاقہ کی معروف دینی درسگاہ مدرسہ کنزالعلوم ٹڈولی کے طلبہ نے ساتوں فروعات میں شرکت کی اور چھ فروعات میں نمایاں کامیابی حاصل کی، اس مسابقہ میں تحصیل نکوڑ کے اکثر مدارس کے کثیر طلبہ نے شرکت کی تھی، جن میں سے سب سے زیادہ منتخب ہونے والے طلبہ مدرسہ کنزالعلوم ٹڈولی سے وابستہ ہیں۔ 
جس میں فرع ثانی (20پارے) میں محمد نسیم گنگوہ نے دوم پوزیشن، فرع ثالث (10پارے) میں محمد انس برالہ نے اول پوزیشن، فرع رابع (خطبہ) میں محمد انس لدھیانوی نے اول پوزیشن، فرع خامس (تقریر) محمد کلیم گھاٹم پور، فرع سادس (صرف و نحو اول عربی ) محمد کیف لودی پور نے اول پوزیشن اورفرع سابع (صرف و نحو دوم عربی) میں محمد شہزان ٹوڈر پوری اول پوزیشن سے کامیاب ہوئے۔ ان سبھی طلبہ کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خصوصی انعامات و اعزازات سے نوازاگیا۔
تحصیل میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے بعد ثانوی درجہ میں ضلعی سطح پر بھی مذکورہ طلباءمیں سے اکثر نے اول اور دوم پوزیشن حاصل کرکے ادارہ، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کیا۔ طلبہ کی اس نمایاں کامیابی پر مدرسے کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد عامر مظاہری نے سبھی طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بطور حوصلہ افزائی ان کے لئے خصوصی انعامات کا اعلان کیا اور کہاکہ اس طرح کے مسابقوں میں شراکت سے طلبہ کے اندر مقابلوں میں حصہ لینے کا جذبہ بڑھتاہے اور ان کی علمی و فنی صلاحتیں نکھرتی ہیں، اسلئے طلبہ کو مقابلوں میں حصہ داری کرنی چاہئے۔اس موقع پر مدرسہ کے اساتذہ مفتی محمد پرویز، مولانا محمد عاقل ، مولانا محمد واصل ، مولانا محمد کلیم ، مفتی بلال احمد، مفتی محمد شعیب نے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں دعاوں سے نوازا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر