Latest News

دیوبند میں روڈ ویز ڈپو بننے کی امید بڑھی، ضلع مجسٹریٹ نے انتظامی افسران کو دی ضروری ہدایات۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
عالمی شہرت یافتہ شہر دیوبند میں یوپی روڈ ویز کا ڈپو بننے کی امید بڑھ گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ سہارنپور نے اکھلیش سنگھ نے ڈپو بنائے جانے کے کام میں تیزی لاتے ہوئے آج ایس ڈی ایم دیوبند سنجیو کمار ، نگر پالیکا ای او ، ڈاکٹر دھریندر کمار رائے کو ہدایت دی ہے کہ وہ یوپی روڈ ویز کا ڈپو بنائے جانے کے لئے موجودہ بس اسٹینڈ کی زمین کو لیز پر دینے کام کریں، گزشتہ کچھ سالوں سے یوپی روڈ ویز نگر پالیکا کی جگہ کو کرائے پر لے کر اپنا بس اسٹینڈ چلا رہا ہے۔
یوپی روڈ ویز کے ڈویژنل منیجر انل کمار سے بھی ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے اس سلسلہ میں تجویز تیار کرکے دیوبند نگر پالیکا کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ دیوبند، دہلی، دہرا دون اسٹیٹ ہائی وے پر واقع ہے۔ دیو بند علاقہ کی آبادی تقریباً 6 لاکھ ہے اور دیوبند شہر کی آبادی سوا لاکھ کے قریب ہے، یہاں سے دہرہ دون ، ہری دوار، انبالہ، چندی گڑھ ، نئی دہلی، میرٹھ، آگرہ، لکھنو وغیرہ کو بسیں دیوبند ہوکر گزرتی ہیں، تقریباً سبھی بسوں کا اسٹوپ دیوبند میں ہے، لیکن یہاں پر روڈ ویز کا ڈپو نہ ہونے کی وجہ سے رات اور صبح میں بسوں کی سہولت مہیا نہیںہے جس سے مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ٹرینوں پر بھی زیادہ دباﺅ رہتا ہے، گزشتہ 20سالوں سے دیوبند میں روڈ ویز ڈپو اور روڈ ویز بس اسٹینڈ کو لے کر علاقائی سطح پر مطالبہ ہوتا رہا ہے ، لیکن زمین نہ ہونے کی وجہ سے یہ مطالبہ ہر مرتبہ ٹھنڈے بستے میں پہنچ جاتا ہے ، حالانکہ نگر پالیکا کی جانب سے کرائے پر دی گئی زمین پر روڈ ویز بس اسٹینڈ چل رہا ہے لیکن وہاں شاید ہی بس کبھی بس اسٹینڈ پر پہنچتی ہو، حالانکہ خاصا کرایہ ادا کرنے کے بعد بھی بس اسٹینڈ پر مسافروں کے بیٹھنے کے لئے سہولت تو دور روڈ ویز بسوں کے کلرک کے لئے بھی کوئی دفتر نہیں ہے۔ 
واضح ہو کہ سہارنپور کے سابق کمشنر سنجے کمار جو فی الوقت اترپردیش روڈ ویز کارپوریشن کے ڈائریکٹر ہیں انہو ںنے بھی دیوبند میں یوپی روڈ ویز کا ڈپو بنانے کے لئے سنجیدہ کوشش کی تھی لیکن دیوبند نگر پالیکا نگم کو اپنی زمین دےنے کے لئے سنجیدہ رویہ اختیار نہیں کیا تھا۔ اب نئے سرے سے ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے اس سلسلہ میں سنجیدگی سے کوششیں شروع کردی ہیں۔ روڈ ویز کے صدر سنجے کمار بھی دیوبند میں ڈپو بنائے جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایس ڈی ایم دیوبند سنجیو کمار اور نگر پالیکا ای او ڈاکٹر دھریندر کمار رائے نے بتایا کہ محکمہ روڈ ویز کی جانب سے زمین کو لیز پر لینے کے لئے ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی کارروائی پوری کرکے افسران کو آگاہ کرایا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر