Latest News

علاقہ کی ممتاز بزرگ شخصیت حضرت مولانا عبدالغنی کشمیری کا ايكسو سال کی عمر میں انتقال، علاقہ اور علمی حلقوں کی فضا مغموم۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
علاقہ کی ممتاز بزرگ و روحانی شخصیت حضرت مولانا عبدالغنی صاحب کشمیری (مگن پورہ بادشاہی باغ) کا طویل علالت کے باعث سہارنپور کے ایک اسپتال میں دوران علاج آج صبح انتقال ہو گیا ہے۔ مرحوم گزشتہ کئی دنوں سے سخت علیل تھے پہلے کشمیر اور اب سہارنپور میں زیرِ علاج تھے، جمعرات کی صبح تقریبا دس بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ انکے کے مریدین کے مطابق حضرت کی عمر 100 سال سے زیادہ تھی۔
ان کے انتقال کی خبر سے علمی حلقوں، علماء، طلباء، متعلقین، مریدین اور متوسلین سمیت دنیا بھر میں پھیلے ان کے چاہنے والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
مرحوم علاقے کی ممتاز بزرگ و روحانی شخصیت تھے، وہ گزشتہ قریب نصف صدی سے اس خطہ میں دینی، علمی، اصلاحی اور تربیتی خدمات انجام دے رہے تھے، دنیا بھر سے لوگ ان کی روحانی اور اصلاحی مجلس میں شامل ہونے پہنچتے تھے۔ مرحوم عوام و خواص میں یکساں طور مقبولیت رکھتے تھے۔
آج ان کے انتقال سے پورے علاقہ اور اُنکے چاہنے والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ نماز جنازہ جمعہ کے روز مدرسہ نظامیہ مگن پورہ بادشاہی باغ میں ادا کی جائیگی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر