Latest News

نانوتہ میں کرنٹ لگنے سے موذن حافظ محمد صادق کی موت۔


دیوبند: سمیر چودھری۔
قصبہ نانوتہ کے گاوں مادھوپور میں واقع ایک مسجد کی کے موذن کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی، بدھ کے روز عشاءکی نماز کے بعد موذن اسٹیبلائزر سے بجلی کم کرنے کے دوران کرنٹ کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ لواحقین نے بغیر کسی کارروائی کے موذن کو سپرد خاک کر دیا۔ نوجوان کی موت سے اہل خانہ اور گاوں میں غم کا ماحول ہے۔ 
موصولہ اطلاع کے مطابق قصبہ نانوتہ کے متصل واقع گاوں مادھوپور میں17 سالہ حافظ محمد صادق ولد محسن تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مسجد میں اذان دینے کے ساتھ دیگر خدمات انجام دیتا تھا، بتایا جاتاہے کہ گزشتہ شب عشاءکی نماز کے بعد اچانک تیز لائٹ آئی، جس کے بعد حافظ محمد صادق اسٹیبلائزر سے بجلی کم کرنے کی کوشش کرنے لگا، اس دوران وہ زبردست کرنٹ کی زد میں آگیا، آناً فاناً اہل خانہ اور دیگر لوگ اسے اسپتال لیکر گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اہل خانہ نے بغیر کسی قانونی کارروائی کے دوپہر میں نوجوان کی نماز جنازہ ادا کرکے اسے گاوں کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔ نوجوان کی موت سے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ پورے گاوں میں غم کاماحول ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر