Latest News

جمیعت کے اجلاس کا مقصد ملک کی جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنا ہے، مفتی عارف اور مولانا شمشیر قاسمی کی ۳۴ویں اجلاس میں شرکت کی اپیل۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
کل 12 فروری بروز اتوار صبح 9 بجے دارالحکومت دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقد ہونے والے جمعیة علماءہند کے 34ویں اجلاس عام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعیة علماءتحصیل رامپور منیہارن کی ایک اہم میٹنگ جامعہ محمدیہ، اسلام نگر روڈ رامپور منیہاران میں منعقد ہوئی، جس میں اجلاس کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کثیر تعداد میں اجلاس میں شرکت کی اپیل کی گئی۔ 
اس موقع پر جمعیة علماءکے تحصیل صدر مفتی عارف مظاہری نے کہا ہے کہ مٹھی بھر لوگ ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کرکے آ ئین وقانون کو ختم کرنے پر آ مادہ ہیں جو سنگین جرم ہے ایسے لوگ ملک کی سالمیت اور آ پسی اتحاد کے دشمن ہیں ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے اس تناظر میں جمعیة علماءہند کا یہ جلسہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جمعیة علما ہند کی مجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیر قاسمی نے کہا ہے کہ اس اجلاس کا ایک مقصد جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنا اور نفرت کی فضا کو ختم کرنا اور میڈیا کے ذریعہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف چلائے جارہے پروپیگنڈے پر قد غن لگانا اور یکساں سول کوڈ کے خلاف آ واز اٹھانا اور دستور کی بالادستی قائم کرنا اس اجلاس کے اہم مقاصد میں شامل ہے ۔ انہوںنے کثیر تعداد میں اجلاس میں شرکت کی اپیل کی۔ 
تحصیل صدر مفتی عارف نے بتایا کہ تحصیل رام پور منیہاران سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بسوں اور دیگر وسائل سے دہلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر حاجی اعظم ماسٹر ارشد قاری بلال مولانا ثوبان مولانا افتخار فاضل وغیرہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر