تعلیم نسواں کے معروف قدیم ادارہ پبلک گرلز انٹر کالج میں ایک شاندار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ، اس دوران ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کی طالبات کو تحائف دیئے گئے۔
اس موقع پر کالج کی پرنسپل صفیہ گوہر اور شبانہ ذکی نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بورڈ امتحانات اگلے ہفتہ سے شروع ہونے جارہے ہیں۔ پورے دو سال آپ نے اور آپ کی ٹیچر س نے جس محنت اور لگن کے ساتھ تعلیمی تیاری کی ہے اس کے نتائج حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے ، لہٰذا تمام طالبات اپنی بہترین تیاری کے ساتھ بے خوف ہوکر امتحان دیں ۔ شاکرہ پروین اور ساجدہ پروین نے طالبات کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسلوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اچھی اور معیاری تعلیم کا انتظام کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہیں۔ بعد ازاں زینب سنبل ، منتشا اور جویریہ نے بھی تعلیم کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ جہاں دنیاوی اعتبار سے عصری تعلیم کا حصول ضروری ہے وہیں بہ حیثیت مسلمان اپنے ایمان وعقائد کی حفاظت کے لئے دینی وعصری تعلیم خاص طو رپر چھوٹے بچوں کی تعلیم وتربیت پر خاص توجہ کی بے حد ضرورت ہے۔
الوداعی پارٹی کے دوران طالبات نے ثقافتی پروگرام پیش کئے ، پروگرام کے دوران فینسی ڈریس مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں اپنی بہترین پوشاکوں کے ساتھ انٹر میڈیٹ کی طالبات نازیہ منصور، امینہ عبدالقادر، عزیزہ ، آشنہ اور ثانیہ نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں درجہ 12کی طالبہ یسریٰ کو مس فیئر ویل منتخب کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد صبا حسیب صدیقی نے نعت پیش کی، بعد ازاں انہوں نے طالبات سے خطاب کے دوران تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض زینب سنبل نے انجام دی۔ اس موقع پر صفیہ گوہر ، صبا حسیب صدیقی، شبانہ زکی، ساجد ہ شمیم، روبینہ، منتشا ، شاکرہ، جویریہ، شاہانہ، اقصیٰ ، نصرت بیگم اور دیگر ٹیچرس کے علاوہ طالبات موجود رہیں۔
0 Comments