Latest News

معہد عائشہ صدیقہؓ قاسم العلوم للبنات میں مولانا ندیم الواجدی نے دیا بخاری کا آخری درس، طالبات کو قیمتی نصیحتوں اور حضرت امام بخاریؒ کی خدمات احادیث سے روشناس کرایا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
تعلیم نسواں کو معروف ادارہ معہد عائشہ صدیقہؓ قاسم العلوم للبنات میں معہد کے ناظم اور ممتاز عالم دین مولانا ندیم الواجدی نے بخاری شریف کا آخری درس دیا، اس سال معہد میں 30تیس طالبات دورہ حدیث شریف میں شریک رہیں، مولانا ندیم الواجدی نے تدوین حدیث کی ضرورت واہمیت اور اس سلسلے میں محدثین کی کوششوں پر روشنی ڈالی، انھوں نے کہا کہ امام بخاریؒ نے نہ معلوم کس قدر اخلاص کے ساتھ یہ کتاب لکھی تھی، جس کی بنا پر اللہ تعالیٰ نے ان کی اس عظیم کتاب کو وہ مقبولیت عطا فرمائی کہ مخلوق خدا کی کتابوں میں جس کی نظیر نہیں پیش کی جاسکتی، اللہ تعالیٰ نے اس کتاب کو جو شہرت عطا فرمائی اس سے زیادہ کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ مولانا نے بخاری شریف کی آخری حدیث پر سیر حاصل بحث کی،اس موقع پر مولانا نے فن حدےث کی اہمےت وفضےلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حدےث رسول شرےعت اسلامےہ کا اہم ماخذ ہے۔ انھوں نے طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں سے عالمہ بن کر جارہی ہیں، یاد رکھئے علم حاصل کرنا اور عالم بننا نہ کوئی بڑا کمال ہے بلکہ علم سے اصل مقصود عمل ہے، اگر عمل نہ ہو تو علم بے کار ہے ،جو کچھ آپ نے پڑھا ہے جو کچھ آپ نے یہاں سیکھا ہے اس پر عمل کریں، اور دوسروں کو بھی سکھلائیں۔مولانا نے کہا کہ اب تک تو آپ اس مدرسے کی چہار دیواری میں تھیں اب یہاں سے رخصت ہونے والی ہیں، ایک بات میں دوسری طالبات سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اس وقت کو نہایت قیمتی سمجھیں، ان کے والدین نے انھیں اپنے آپ سے جدا کرکے محض علم دین حاصل کرنے کے لےے یہاں بھیجا ہے، وہ آپ کے لےے محنت کرتے ہیں، آپ کی ایک ایک بات کا خیال رکھتے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ والدین سے بھی میری درخواست ہے کہ وہ اپنی بچیوں کی اصلاح حال کا جائزہ لیتے رہیں، اس دور کا سب سے بڑا فتنہ بے پردگی ہے، اس میں بڑی کوتاہی ہورہی ہے، پردے کا اہتمام ہونا چاہئے، شریعت نے جس طرح پردے کا حکم دیا ہے اس طرح پردہ کیا جائے جن لوگوں سے پردے کا حکم دیا ہے ان سے پردہ کیا جائے، اس کی ذمہ داری والدین پر ہے، خاص طور پر ماں پر وہ ہی ہر وقت اپنی بیٹیوں کے قریب رہتی ہے۔اس خطاب کے بعددارالعلوم زکرےا دےوبند کے استاذ حدےث مفتی منتظر حسےن نے پوری دلسوزی اور رقت کے ساتھ دعا کرائی، اس تقریب میں معہد کی مدیرہ محترمہ عفت ندیم صاحبہ، معہد کی معلمات، طالبات اور بیرون دیوبند کی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر