Latest News

معروف قدیم دینی درسگاہ مدرسہ فیض العلوم مرزاپور پول میں تکمیل مشکوٰة شریف کے موقع پر جلسہ دستار بندی کا انعقاد، طلبہ علوم دینیہ و عصریہ میں اپنا مستقبل سنورانے کے لئے محنت کریں: مفتی محمد آصف محمود قاسمی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
علاقہ کی معروف قدیم دینی درسگاہ مدرسہ فیض العلوم مرزاپور پول میں دستار فضیلت وتقسیم انعامات کے موقع پر ایک عظیم الشان اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میںنامور علماءکرام نے شرکت کی۔اس دوران مدرسہ کے مختلف شعبہ جات (حفظ وناظرہ مع دینیات،تجویدوقرات، مشکوٰة شریف) سے فراغت حاصل کرنے والے طلباءوطالبات اکابرعلماءکرام کے ہاتھوں سے دستار بندی کی گی، جلسہ میں امتحانات و مسابقاتی پروگراموں میں اول،دوم و سوم پوزیشن حاصل کرنے والے کل168 طلباءکو مہمانان خصوصی و علمائے کرام کے ہاتھوں انعامات دیکر حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
اس موقع پر دہلی سے تشریف لائے ہوئے مہمان مفتی محمد آصف محمود قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام طلباءکو اپنے مستقبل کو سنوارنے میں خوب محنت و جدوجہد کرنی ہوگی اور علوم دینیہ و عصریہ دونوں میں تکرار و مطالعہ کو بڑھانا ہوگا، کہا کہ اگر محنت کو شوق اور لگن کے ساتھ جاری رکھا گیا تو امت کی رہنمائی کے لئے مستقبل آپ ہیں۔ دارالعلوم دیوبند کے استاذ مفتی محمد مزمل نے کہا کہ قرآن و حدیث کے مطابق اپنے عقائد کو محفوظ رکھنا اوراپنے علم کو عملاًاپنے زندگی میں اتارنا ضروری ہے ۔ تکمیل کلام اللہ شریف مفتی انیس الرحمان استاذ حدیث مظاہر علوم سہارنپور نے کرائی، نیز مشکوٰة شریف کی آخری حدیث مفتی محمدخورشید محدث دارالعلوم دیوبند) نے پڑائی اور قرآن وحدیث کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی۔اخیر میں مولانا ظہور احمد قاسمی ضلع صدر جمعیت علماءہند سماجی برائیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے سدباب کے لئے جدوجہد کرنے کرنے کی نصیحت کی۔انہوں نے تعلیم نسواں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے نکاح کا سادہ اور آسان بنانے کی اپیل کی۔پروگرام کنویر ومدرکے ناظم الحاج قاری فیضان سرور مظاہری نے تمام مہمانوں کا خصوصی اعزازواکرام کے ساتھ ساتھ ان کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مدرسہ کے مختلف شعبہ جات کے تحت چلنے والی دینی ودعوتی، تعلیمی وتعمیری کارکردگیوں کاخاکہ پیش کرتے ہوئے مدرسہ کا سالانہ بجٹ بھی اجمالی طور پرسامعین کے سامنے پیش کیا نیزمستقبل کے منصوبوں کو بھی سامنے رکھا۔
نیز مستقبل کے منصوبوں(علوم عصریہ میں پیش رفت وباالخصوص باپردہ گرلزکالج ) کے منصوبہ کوبھی سامنے رکھا،اور کہا کہ مدرسہ کے تعاون میں جہاںمرزاپوروقرب وجوار کے علاقوں کا اخلاص ہے وہیں ملک عزیز کے مختلف صوبوں کا بھی اپنی قوم کے نونہال طلباء کے مستقبل کوسنوارنے میں خاصا کردار رہاہے جس پر ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اللہ پاک سے تمام مخیرین کے لئے بہترین نعم البدل کا سوال کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ مدرسہ ہٰذا کے شعبہ تجوید وقرات کے ایک طالب علم محمد عبیداللہ ابن قاری محمد اسرار مرزاپور پول نے ممبئی کے حج ہاوس میں ادارہ دعوة السنہ ویلفئر سوسائٹی کاندیولی ممبئی کے زیر اہتمام ہونے والے کل ہند مسابقہ القرآن الکریم میں اول پوزیشن حاصل کرکے اپنے مدرسہ اور اساتذہ کا نام روشن کیا ہے اور حوصلہ افزائی کے طور پرپچلس ہزار روپئے کی مالیت پر مشتمل اول پوزیشن کا انعام حاصل کیا ہے، جس پرمدرسہ کے اساتذہ و مہمانان عظام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد اوردعاوں دی۔ جلسہ کی نظامت مولانامحمد طیب ومولانا عبد الخالق نے مشترکہ طورپرانجام دی۔صدر جلسہ مفتی سمیع الدین کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔جلسہ کو کامیاب بنانے میں جملہ اساتذہ عظام وملازمین اور مدرسہ کے محبین وطلباءعزیز کی مخلص جدوجہد اور توجہ میں اہم کردار رہاہے۔خصوصی شرکاءمیں مفتی محمدمصطفی مدرس دارالعلوم دیوبند، مولانا عبد الرو ف، مولانا عبد الرشید، الحاج شاہ عتیق الرحمان (خانقاہ رائپور)، ماسٹر غفران انجم، مولانا محمد انور،مولانا مبین اختر، مولانا آفتاب عالم، مفتی شبیر احمد، قاری محمد اکرام، مولانامحمد اقبال، قاری محمدعارف ،قاری شکیل، حکیم عبد الباری، حافظ فرید احمد، ارشد خان ابن اسلم خان، سلطان احمد، حافظ محمدشفیق، حاجی محمدیوسف، ماسٹر عزیزالرحمان، قاری محمدعارف فیضی و دیگر علاقہ کے ذمہ داران کے نام قابل ذکر ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر