دیوبند کے محلہ بیرون کوٹلہ میں پڑوسی کی چھت سے مشتبہ حالات میں ایک شخص کی لاش ملنے پر سنسی پھیل گئی، تاہم معاملہ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے گلا کاٹ کر خودکشی کرنے کا بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے پنچنامے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دیا۔
شہر کے محلہ بیرون کوٹلہ کے نوگزہ پیر کے باشندہ راج مستری اسلم (38) ولد اصغر چار بچوں کا باپ ہے۔اس کا اپنی بیوی سے کسی بات کولیکر جھگڑا چل رہا تھا۔ ہفتے کی رات بھی میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ بحث کے بعد اسلم گھر سے چلا گیا۔اتوار کی صبح جب اسلم کی بیوی چھت پر گئی توپڑوسی کی چھت پر لہو لہان حالات میں اسلم کی لاش دیکھ کر وہ چیخ پڑی۔ شور سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچے اور انہوں نے اسلم کی لہولہان لاش اور پاس پڑی چھری دیکھ کر واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ اس دوران اسلم کے گھر میں کہرام مچ گیا ، واقعہ ے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی،موقع پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کچھ دنوں سے اسلم اور اس کی بیوی کے درمیان جھگڑا چل رہاتھا،پڑوسیوں کے مطابق ہفتہ کی شام بھی اس کے گھر سے چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ صبح کے وقت اسلم چھت کے راستہ پڑوسی کی چھت پر گیا اور یہ انتہائی لرزہ خیر قدم اٹھاکر اپنی زندگی ختم کرلی اور اپنے پیچھے روتے بلکتے چار بچے چھوڑ گیا۔
کوتوالی انچارج ایچ این سنگھ نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ابتدائی طور پر کیس گھریلو جھگڑے کی وجہ سے خودکشی کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکے گی،پولیس ہر پہلو سے جانچ کررہی ہے۔
0 Comments