Latest News

مدنی دارالعلوم دیوبند میں سالانہ جلسہ کاانعقاد، قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا دائمی معجزہ ہے: مولانا حبیب اللہ مدنی.

دیوبند:سمیر چودھری۔
آج یہاں مدنی دارالعلوم دیوبند میں سالانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز دارالعلوم دیوبند کے استاذ قاری شفیق الرحمن کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اجلاس کی صدارت ادارہ کے بانی قاری محمد ولی اللہ نے کی ۔ اس موقع پر جمعیة علماءضلع سہارنپور کے صدر مولانا حبیب اللہ مدنی نے قرآن کریم، دین اسلام اور مدارس کے سلسلہ میں مفصل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید اللہ کی مقدس کتاب ہے اور اللہ تبارک و تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کے ذریعہ تمام امت کی رہنمائی اور ہدایت کے لئے قرآنِ کریم کی شکل میں معجزہ عطا فرمایا۔ انہوں نے کہاکہ قرآنِ کریم ایسا معجزہ ہے جو دائمی معجزہ ہے، جو رہتی دنیا تک کے لئے باقی رہے گا، اللہ نے اس کے اندر ہدایت رکھی ہے، رحمت رکھی ہے، تمام امت کے لئے رہنمائی رکھی ہے۔ 
قاری شفیق الرحمن نے مدرسہ کے بچوں کی حوصلہ افزائی اور یہاں کی تعلیم و تربیت پر مسرت کا اظہار کیاکیا۔ مفتی خبیب مدنی نے کہاکہ یہ دینی مدارس اسلام کے ، قرآن کی حفاظت کے روشن چراغ ہیں اور اللہ تبارک و تعالیٰ نے معصوم بچوں کے سینوں کو قرآنِ کریم سے منور کیا اور انہیں مدارس کے طلبہ کو قرآنِ کریم اور اسلام کی حفاظت کا ذریعہ بنایا۔ 
ادارہ کے مہتمم مولانا عبدالحنان اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام پیار محبت کا نام ہے، بھائی چارگی کا نام ہے، امن و شانتی ، حسن اخلاقی کی تعلیم دیتا ہے اور دنیا سے ظلم و جور ، تشدد ، دہشت گردی، انتہا پسندی ، نفرت اور عد اوت کو ختم کرنے کی تعلیم دیتا ہے ۔ انہوں نے کہ اپنے ماننے والوں کو اسلام یہ تعلیم دیتا ہے کہ بھائی چارگی ، پیار محبت، امن اور سلامتی کو ہمیشہ باقی رکھا جائے اور دوسرے مذہب والوں کے ساتھ خیر خواہی، ہمدردی ، رحم دلی اور حسنِ اخلاق کی تعلیم کی تلقین کرتا ہے ، اسلام کے اندر نفرت و عداوت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم کے پاکیزہ اخلاق و کردار ، حسنِ اخلاق اور آپ کی نورانی تعلیمات کو عملی شکل میں لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے۔ آخر میں علمائے کرام اور قرائِ عظام اور تمام مہمانوں کا شکر ادا کیا اور اخیر میں بانی ¿ ادارہ قاری محمد ولی اللہ کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر مولانا مفتی عباس ، مولانا ساجد، قاری طفیل، مولانا عبدالسلام، مفتی حسین، مولانا شکیل سمیت علاقہ کے سیکڑوں افراد موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر