محکمہ بجلی کی ٹیم کے ذریعہ ایکس ای این کی قیادت میں شہر دیوبند کے آدھا درجن سے زائد محلوں میں بجلی چیکنگ مہم چلائی جانے سے علاقوں میں افراتفری کا ماحول بنا رہا، عالم یہ تھا کہ پولیس اور پی اے سی کے ساتھ کی گئی چھاپہ ماری میں 40 افراد کے خلاف بجلی چوری کی کارروائی کی گئی۔ محکمہ بجلی کے ایکس ای این سدھاکر سنگھ اور ایس ڈی او انل کمار چورسیا کی قیادت میں ٹیم نے پولیس اور پی اے سی فورس کے ساتھ چھاپہ ماری مہم شروع کی۔
اس دوران ٹیم نے شہر کے محلہ کولا بستی، گوجر واڑہ، شاہ جی لال، روی داس مارگ، لہسواڑہ، موری تیلیان سمیت محلہ خانقاہ میں بجلی چوری کے 46معاملہ پکڑے۔ محکمہ بجلی کی تابڑ توڑ چھاپہ ماری سے شہر میں افراتفری مچی رہی ، چھاپہ ماری کی وجہ سے کئی محلوں میں لوگوں نے بذات خود ہی اپنے تاروں کو ہٹادیا۔ ایکس ای این سدھاکر سنگھ نے بتایا کہ جن افراد پر بجلی کا بل بقایا ہے ان پر بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بقایہ داروں کو جلد سے جلد بجلی کا بل جمع کرنے کی ہدایت دی ۔ اس دوران وجے کمار، ششی کانت، محمد ذیشان، سنجے سنگھ سمیت بڑی تعداد میں پولیس اور پی اے سی کے جوان موجود رہے۔
0 Comments