Latest News

صحافی ممتاز احمد کو ”سبھاش چندربوس“ اعزاز سے نوازا گیا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کے سینئر صحافی ممتاز احمد کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں دہلی کی سماجی تنظیم ’تری نتیر انو سندھان اور جانچ فاونڈیشن‘ کی جانب سے ”سبھاش چندر بوس“ اعزاز سے نوازاگیا۔ ممتاز احمد نے صحافتی خدمات کے صلہ میں دیئے گئے اس اعزاز پر تنظیم کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ اس طرح کی حوصلہ افزائی ایک نئی طرح کی توانائی پیدا کرتی ہے۔ 
ممتازاحمد کو مذکورہ اعزاز ملنے پر اطہر عثمانی، رضوان سلمانی، فہیم صدیقی، عارف عثمانی، معین صدیقی، سمیر چودھری، فہیم عثمانی،نوشاد عثمانی، کھلیندر گاندھی، آباد علی، شبلی اقبال، مشرف عثمانی، فیروز خان، ایم افسر، گرجوت سنگھ سیٹھی و دیگر صحافیوں سے مبارکباددیتے ہوئے خوشی کااظہار کیا۔ اس کے علاوہ نامور شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی، ارون اگروال، شمیم مرتضیٰ فاروقی، ڈاکٹر شمیم دیوبندی، ڈاکٹر شبیر کریمی، ڈاکٹر عبید اقبال عاصم، سابق رکن اسمبلی معاویہ علی، ڈاکٹر ایس اے عزیز، ٹھیکیدار مسرور، نسیم انصاری ایڈوکیٹ، دانش مسرور، عارف انصاری، ایوب بیگ، اکرام انصاری، عبدالقادری خاں، ارشد صدیقی، ندیم خان، انجینئر محمد عثمان، سلیم خواجہ سمیت دیگر سرکردہ شخصیات نے ممتاز احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کااظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر