Latest News

مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے ادا کیا "رحمت کانفرنس" میں شرکت کرنے والوں، مہمانوں اور معاونین کا شکریہ۔

سہارنپور: آل انڈیا ملی کونسل کے ضلع صدر اور جامعہ رحمت گھگھرولی کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جامعہ رحمت گھگھرولی کو بحمداللہ تعالیٰ اپنی 13ویں رحمت کانفرنس منعقد کرنے کی سعادت حاصل ہوئی، ہم تشریف لانے والے اپنے تمام بزرگانِ دین، اکابر ملت، دانشوران قوم، علماء کرام، ائمہ عظام، مہمانان ذی وقار، مدعوین خصوصی، جملہ متعلقین ،محبین، معاونین اور عوام و خواص سبھی کے شکر گزار ہیں اور سبھی کی خدمت میں ہدیۂ امتنان وتشکر پیش کرتے ہیں کہ تمام حضرات بے پناہ مصروفیتوں اور غیر معمولی مشغولیتوں کے باوجود، سفر کی دشواریاں برداشت کرکے اور وقت کی قربانی دے کر ہماری حقیر سی دعوت کو شرفِ قبولیت سے نوازا، ہماری حوصلہ افزائی کی اور کانفرنس کو بحسن و خوبی اختتام بخشنے میں اپنا تعاون پیش کیا۔
اسی طرح ہم اپنے تمام اخباری نمائندوں، صحافی حضرات، نامہ نگار، خبر نویس اور سوشل میڈیا صارفین کے بھی کانفرنس کے کوریج کرنے اور اسکے پیغام کو عام کرنے پر بے حد مشکور ہیں۔
بڑی ناسپاسی ہوگی اگر ہم یہاں اپنے ان ابنائے قدیم کا تذکرہ نہ کریں کہ جنھوں نے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی شب و روز کو قربان کیا، بالیقین ہم انکے بھی ممنون و مشکور ہیں۔
آخر میں ہم سبھی خدام و اراکین جامعہ، اہلیان بستی اور یہ ناچیز عبدالمالک مغیثی سلسلۂ رحمت کانفرنس میں دوران جلسہ یا بعد جلسہ ہر طرح کی کوتاہی جو نظم و نسق میں پیش آئی سبھی کے لئے معذرت خواں ہیں۔
یقینا آپ کے لیے ہمارے دل میں عزت و عظمت، رفعت و محبت ، احترام و عقیدت اور نیاز مندی کے بے شمار جذبات موجزن ہیں، ہم دعا گوں ہیں کہ کانفرنس اور آپ کی دینی خدمات کو خداوند عالم قبول فرمائے ،ہم آپ کے اس تعاون کے شکر گزار ہیں اور آپ کی توفیقات میں مزید اضافے و سلامتی کے لئے دعا گوں ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر