Latest News

قرآن کریم پر عمل کرنے والے دونوں جہاں میں فلاح پاتے ہیں، قصبہ نانوتہ میں منعقد جلسہ دستار بندی میں مولانا مزمل مظفرنگری کا خطاب۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
قصبہ نانوتہ میں واقع مسجد خدیجة الکبریٰ میں تکمیل حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرنے والے طلبہ کی علماءکے ہاتھوں دستار بندی عمل میں آئی، اس دوران علماءکرام نے قرآن کریم عظمت اور حفاظ کرام کی افادیت پر روشنی ڈالی اور قرآن کریم حفظ کرنے والے بچوں،ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے حفاظ کرام کے بلند و بالا مرتبہ کو بیا ن کیا۔کورٹ روڈ پرواقع مسجد میں منعقد تقریب میں دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا مزمل مظفرنگری نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ قرآن حکیم کلام الٰہی ہے، جو پوری کائنات کے لئے رشدو ہدایت کا ذریعہ ہے،اللہ پاک نے اس کے ایک ایک لفظ میں برکت ،حکمت اور فضیلت رکھی ہے، قرآن کریم کے مطابق زندگی گزارنے والے لوگ ہی دونوں جہاں میں فلاح و کامرانی حاصل کرتے ہیں، اسلئے تمام حضرات اپنے بچوں کو مدارس و مکاتب میں داخل کرائیں اور انہیں قرآنی تعلیمات سے روشناس کرائیں، یہ والدین کی سب سے پہلی ذمہ داری ہے۔ مولانا نے کہاکہ خوش نصیب ہوتے ہیں وہ والدین جن کے بچوں کو اللہ تعالیٰ قرآن کریم کی عظیم الشان دولت سرفراز فرماتے ہیں۔ انہوںنے حفاظ کرام کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ قرآن کریم جیسی عظیم دولت کی نہ صرف قدر کریں بلکہ اس کے مطابق زندگی گزاریں۔ انہوںنے حاضرین جلسہ کو بھی قرآن کریم کے احکامات پر عمل کرنے اور رسول اللہ کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق زندگی گزارنے کی نصیحت کی ۔ مولانا مزمل قاسمی نے کہاکہ قرآن کریم میں تمام مسائل کا حل موجود ہے ،بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کے اندر ہم اپنے مسائل اور پریشانیوں کا حل تلاش کریں ۔ انہوںنے حفاظ اور فضلاءکو نصیحت کی کہ وہ اصلاح معاشرہ کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کے بھلائی، انسانیت اور امن وشانتی کے پیغام کو پوری دنیا میں پہنچائیں۔ پروگرام کی نظامت مسجد خدیجةالکبریٰ کے امام قاری آس محمد نے کی۔ اس دوران قرآن کریم حفظ کرنے والے بچوں کی دستار بندی عمل میں آئی۔ اس دوران مولانا فرقان خان، قاری سلیم احمد، قاری اظہر خان، رئیس احمد، صوفی باسط خان، نثار خان، رئیس احمد سلمانی، لالو سلمانی، عاشق سلمانی، سنور سمیت سینکڑوں افراد موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر