دیوبند: سمیر چودھری۔
جمعیة علماءہند کے زیر اثر اصلاح معاشرہ پروگرام کو مزید تقویت دینے کے لیے آج یونٹ بہٹ کے زیرِ اہتمام علاقہ کے ائمہ و متولیان مساجد اور ذمہ داران مدارس کا ایک اہم اجلاّ مولانا محمد راشد جمال امام و خطیب جامع مسجد بہٹ کی صدارت میں ادارة الصدیق بہٹ میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا منیف احمد ندوی نے کہا کہ آج شوشل میڈیا کے ذریعہ سے اُمت کازیادہ نقصان ہوا ہے خاص طور پر نوجوان طبقہ انٹر نیٹ کا بیجا اور غلط استعمال کر رہا ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے مولانا محمد برہان جامعی نے کہا کہ دعوت و تبلیغ کے دائرہ کار کو مزید مستحکم بنانے کیلئے علماءکرام کو آگے بڑھنا چاہے اور ملت کے نوجوانوں کو دین کی طرف راغب کریں ۔ قاری محمد ساجد نے کہا کہ گا ¶ں در گا ¶ں جاکر نشہ کی لت میں ملوث افراد کو یکجا کرکے نرمی سے سمجھا جائے کہ یہ نشہ کی عادات بری اور زندگی کو اجیرن بنانے والی ہیں اس سے نہ تو آپ زندگی میں خوشحال ہو سکتے ہیں اور نہ ہی آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔ مولانا محمد جہانگیر اور قاری محمد اسحاق فلاحی نے کہا کہ ملت کے نوجوانوں کو تعلیم کی اہمیت بتلاکر بگڑتے سماج میں سدھار کی طرف توجہ دلائی جائے۔ مفتی مطیع الرحمن نے کہا کہ معاشی کمزوری کی وجہ سے اُمت کے مرد و زن نشہ آور اشیاءکی خرید و فروخت میں شامل ہیں جسکے خاتمہ کے لیے کوئی حل تلاشنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ مولانا حکیم عبد الباری ، مولانا محمد مستقیم، مولانا محمد دلشاداور مولانا مبین اختر نے کہا کہ علمائ،ائمہ اور حفاظ کا اتحاد نہ ہونا بھی عوام کے بگاڑ کی ایک وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آپسی اتحاد پاس و لحاظ کرتے ہوئے محلہ در محلہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں ۔ مولانا عزیز اللہ ندوی نے کہا کہ معاشرہ میں برق رفتاری سے پروان چڑھ رہے رسم ورواج اور خرافات کامعاشرے سے قلع قمع کرنے لئے مقامی افراد سے باہمی ربط کو مضبوط بناکر اور سماج میں پھیلی برائیوں کو ختم کریں۔ مزید شرکاءمجلس کے مفیدتر مشورے بھی سامنے آ ئے، اور سبھی حضرات نے متفقہ طور پر سبھی نے صالح معاشرہ کا حصہ بنانے کی فکر کے ساتھ کام کرنے کا عزم کیا ۔ مولانا ندوی کی دعاءپر مجلس کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر مجلس میں مولانا حفیظ اللہ ندوی،مولانا عبدالسبحان مظاہری،حافظ امتیاز،قاری احمد،مولانا ذاکر،مولانا حامد حسین،قاری عشرت بلال،حافظ محمد سالم،قاری نسیم احمد،قاری عبد الحفیظ،قاری عبد الخالق و علاقہ کے معزز افراد نے شرکت کی۔
0 Comments