Latest News

طلبہ کو لسانی تربیت و صلاحیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت، مدرسہ فیض العلوم میں منعقد مسابقہ میں علماءنے طلبہ کی محنتوں کی ستائش کرکے انہیں انعامات سے نوازا۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
معروف دینی ادارہ مدرسہ فیض العلوم مرزا پور پول میں مسابقہ تقاریر ار نعت کے عنوان پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسہ کے طلباءکے علاوہ اساتذہ اور علاقہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ پروگرام سے ایک ہفتہ قبل ایک انتخابی پروگرام کا نعقاد کیا گیا تھا جس میںمنتخب ہونے والے طلباءکو فائنل پروگرام میں شامل کیا گیا، جو تین فروعات نعت اردو و عر بی تقاریر پر مشتمل رہا جس میں تمام فروعات کے شر کار مسابقہ طلبہ نے اپنی علمی لیاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف عنوانات پر تقاریر اور خوبصورت نعتیں پیش کیں۔ مسابقہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، صدارت جامعہ مظاہر علوم وقف سہارنپو کے استاذ مولانامحمد عارف مظاہری نے کی، جبکہ مفتی ناصر الدین مظاہری از مدیر ماہنامہ مظاہر علوم وقف سہارنپور و مفتی محمد نعیمی استاذ جامعہ اسلامیہ ریڑی تا جپور بطور حکمین مسابقہ میں موجو د ہے۔ 
مولانا عبدالخالق مظاہری نے انجمن اصلاح الکلام مدرسہ فیض العلوم کا تعارف کراتے ہوئے مسابقات کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ مدرسہ میں انجمن اصلاح الکلام کے زیر اہتمام ہفتہ واری پروگرامات ہوتے ہیں جس میں ان کی صلاحیتوں کو ترقی دیتے ہوئے تربیت پر خاص توجہ دی جاتی ہے نیز مولانا نے کہا کہ طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ لسانی تربیت و صلاحیت پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یہی مستقبل کے رہنما ہیں اس لئے انکو عوامی مجلس میں شرکت کرنے کے آداب وطریقے گفتگو کا اندازسکھانا بھی ضروری ہے۔ اس کے بعد مولانا طیب قاسمی نے مدرسہ کے شعبہ جات پر روشنی ڈالتے ہوئے مدرسہ میں سال 2022 سے چل رہے جمعیت او پن اسکول کے سینٹر ( جس میں طلباءکوسیکنڈری و سینئر سیکنڈری کورس کرایا جاتا ہے) کی اہمیت و افادیت پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ مدرسہ ہذا سے سال 2022 میں پہلا بیچ کامیابی کے ساتھ کلاس میں آگے بڑھ چکا ہے اور ابھی سال رواں کے لئے داخلے جاری ہیں۔ مولانا نے بتایا کہ دسویں اور بارہویں کے ساتھ ساتھ ہمیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی سخت ضرورت ہے تا کہ ہمارے بچے شرعی علوم کی مہارت کے ساتھ ساتھ عصری علوم میں بھی بہترین پکڑ بنا سکیں۔ پروگرام کے آخر میں مدرسہ ہذا کے ناظم الحاج قاری فیضان سرور مظاہری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور شر کا مسابقہ کو مبارکباد بھی دی نیز انہوں نے طلبا اور اساتذہ کی محنتوں کو خوب سراہا اور جملہ مساہمین کو انعامات دیتے ہوئے حوصلہ افزائی بھی کی۔ مفتی ناصر الدین مظاہری کی دعاءکے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔خصوصی شرکاءمیی حاجی مقدم، محمد یوسف مکھیا، محمد ذوالفان پیراگپوری، حاجی محمد سعید، مولانامحمد سفیان، مولانا واقب ،مولانازذیشان، ڈاکٹر مبارک ، قاری محمد ارشد، مولانا محمد عبید الرحمان، مولانا محمد ظریف ،مولانا محمدسلیم، حافظ محمد ہارون، مولانا محمد شمشاد، مولانا محمد طیب نگراں تعلیمات، مفتی محمد افضال، مولانا محمد عارف، مفتی عبد الو اجد، مولانا محمد عابد، مولانامحمد شمشاد، مولانا محمد ساجد، مولانا محمد اسجد، قاری محمد مشیر وغیرہ کے ساتھ ساتھ دیگر اساتذہ کرام بھی موجودر ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر