Latest News

دیوبند میں شروع ہوا 'دہلی پبلک اسکول'، افتتاحی تقریب میں مہمانوں کو دیا گیا اعزاز۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند میں دہلی پبلک اسکول (DPS) قائم ہوا۔ جس کے لیے باضابطہ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ واضح ہو کہ دہلی واطراف میں دہلی پبلک اسکول جگہ جگہ قائم ہیں، جنہوں نے اپنی بے مثال تعلیمی کارکردگی سے کامیابی کے ریکارڈ قائم کر رکھے ہیں۔
اسٹیٹ ہائی وے پر ایس ڈی ایم کورٹ سے کچھ فاصلہ پر قائم دہلی پبلک اسکول دیوبند برانچ کا گزشتہ روز باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ دہلی پبلک اسکول سوسائٹی کے صدر وی کے شنگلو نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دیوبند اور قرب وجوار کے بچوں کو اعلیٰ ومعیاری تعلیم دینے کے مقصد سے ڈی پی ایس برانچ قائم کی گئی ہے۔ 

سوسائٹی کے وائس چیئرمین اقرار حسین، للت گوئل اور ادارہ کی پرنسپل کویتا اگروال نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اقرار حسین نے تعلیم کی اہمیت اور دہلی پبلک اسکولوں کی خدمات اور تعلیمی معیار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی اور اس سے منسلک افراد عمل میں یقین رکھتے ہیں ۔ اسکول کی پرنسپل کویتا اگروال نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سب اور یہ ادارہ بہترین اعلیٰ ومعیاری تعلیم دینے کے لئے پابند عہد ہیں۔ اس دوران طلبہ وطالبات نے شاندار ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ بچوں نے راجستھانی ڈانس گھومر، پنجابی ڈانس بھنگڑہ، بھارت ٹائم، کتھک اور اوڈیسی ڈانس پرکشش انداز میں پیش کئے۔ پروگرام کے اختتام پر تمام مہمانوں کا شال اوڑھاکر اور نشان اعزاز دے کر استقبال کیا گیا۔ اس پروگرام میں روڑکی ، ہریدوار، بلند شہر اور دولت پور برانچ کے پرنسپل سمیت معزز شخصیات موجود رہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر