Latest News

دیوبند علاقہ میں آسمانی بجلی گرِنے سے ایک مزدور کی موت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
کل دیر رات موسم کی تبدیلی کی وجہ سے دیوبند کے کرڑی گاو ¿ں میں گرج چمک اور بجلی گرنے سے کولہو میں کام کرنے والے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ جبکہ تلہیڑی بزرگ گاو ¿ں میں نصف درجن سے زائد گھروں کے برقی آلات جل گئے۔جمعہ کی دیر رات تیز ہوا کے اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش نے شہر اور دیہی علاقوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تاہم کرڑی گاو ¿ں میں آسمانی بجلی گرنے سے رجنیش کی موت ہو گئی۔ رجنیش گاو ¿ں میں واقع گنے کی کولہو میں کام کرتا تھا۔ اس دوران آسمانی بجلی نے اسے اپنا شکار بنا لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے تحصیلدار تپن کمار مشرا نے بتایا کہ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد قدرتی آفات کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کو فوری مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی (27) کی فائل تیار کی جارہی ہے۔دوسری جانب تلہیڑی بزرگ میں آسمانی بجلی گرِ نے علاقے کے نصف درجن سے زائد گھروں کے بجلی کا سامان جل گیا۔ معلومات کے مطابق سنیل کمار سنگھ کے گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ڈش ٹی وی کو نقصان پہنچا۔ یہی نہیں آس پاس رکھا سامان بھی جل گیا جبکہ گھر کا لینٹر بھی پھٹ گیا۔ غنیمت رہی کہ گھر میں سوئے ہوئے خاندان کے دیگر افراد محفوظ رہے۔ جبکہ گھر میں نصب انورٹر فریج اور دیگر گھریلو سامان بھی جل گیا ہے۔ چمن سنگھ کے گھر میں نصب انورٹر بیٹری کا فریج اور گھر کا سارا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ سریش چندر، سمیت، شیو داس، کھیم سنگھ، سبھاش اور بابورام وغیرہ کے گھروں میں نصب برقی آلات اور گھر کے سامان جل کر تباہ ہوگئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر