Latest News

صالح معاشرہ کی تشکیل کے لئے محنت و لگن سے تعلیم حاصل کریں، جامعہ رحمت گھگرولی میں تحریر و تقریری امتحان اختتام پذیر، عاشق ملت مولانا عبداللہ مغیثی نے طلبہ کو دعاوں سے نوازا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
جامعہ رحمت گھگھرولی کے سالانہ تقریری وتحریری امتحانات بحسن و خوبی مکمل ہوئے ، جس میں مدرسہ کے تمام طلباءنے شریک ہوکر اپنی محنتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے روشن مستقبل کا ثبوت دیا۔سالانہ امتحانات مولانا عبدالخالق مغیثی ناظم تعلیمات کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔اول تمام طلبہ کے انگلش، ریاضی و ہندی کے تحریری امتحانات ہوئے، بعد ازاںحفظ و ناظرہ اور فارسی و عربی کے تقریری امتحانات ہوئے۔
اس موقع پر عاشق ملت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی سرپرست و بانی جامعہ ہذا نے طلبہ سے خطاب میں کہا کہ آپ مستقبل کے مِعمار ہیں اور قوم کی تعمیر و ترقی میں آپ کو اہم کردار ادا کرناہے،اسلئے آپ اپنی تعلیم کے دوران جس قدر مخلص اور محنتی ہوں گے معاشرے اور قوم کو اسی قدر بہترین افراد میسر ہوں گے،آپ مل کر نہ صرف ایک اچّھا معاشرہ قائم کرسکیں گے بلکہ ایک زندہ قوم کے ستون بن کر اسے مضبوطی فراہم کریں گے۔میں تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور کامیابی و کامرانی کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت ادارہ کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا کرے اور تمام اساتذہ کو جزاءخیر دے۔
مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی مہتمم جامعہ رحمت گھگھرولی نے نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کی ترقی و کامیابی کے لئے دعاءکی۔ہندی، انگلش اور حساب کے تقریری امتحان لینے والوں میں ماسٹر راو الطاف عالم پور اور ماسٹر حشمت بلال ساڈھولی قدیم، انگلش اور حساب کے پرچے چیک کرنے والوں میں ماسٹر محمد ارشاد ، ماسٹر محمد انتظار ، اور مولانا دل نواز قاسمی رہے ، اردو کے امتحان لینے والوں میں قاری محمد ناصر اور قاری محمد افتخار خانقاہ رائے پور،ناظرہ کے امتحان لینے والوں میں مولانا قاری محمد کامل قاسمی مدرسہ ابئی بن کعب اتر دیناج پور اور قاری محمد تفضیل جامعہ اسلامیہ ریڑھی، حفظ کے امتحان لینے والوں میں قاری محمد انعام کریمی دھبیڑہ، قاری محمد سفیان ناظمی احمد العلوم خانپور اور قاری محمد اعظم ماجری اور عربی و فارسی کے امتحان لینے والوں میں مفتی محمد صابر ناظم تعلیمات و شیخ الحدیث جامعہ احمد العلوم خانپورہ ، مفتی محمد منسوب اور مولانا عثمان قابل ذکر ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر