Latest News

سہارنپور ۱۷ صحت مراکزکئے شروع، دیگر مراکز پر بھی جلدہوگی ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی تقرری، عوام کو پہنچے گا فائدہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سہارنپور شہر میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس کوششیں کی جا رہی ہیں۔ 17 صحت اور تندرستی مراکز گزشتہ ہفتے سے شروع کیے گئے ہیں۔ ڈی پی ایم خالد حسین نے کہا کہ ان مراکز پر ڈاکٹروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے، جس کا لوگوںکور است فائدہ پہنچے گا،انہوں نے بتایا کہ یہ تمام فلاحی مراکز کرائے کی عمارتوں میں کھولے گئے ہیں۔
حالانکہ ضلع میں ضلع ہسپتال، خواتین ہسپتال اور گورنمنٹ میڈیکل کالج جیسی سہولیات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ سی ایچ سی، پی ایچ سی بھی چل رہے ہیں۔ لیکن، کئی بار دیکھا گیا ہے کہ او پی ڈی میں بھیڑ ہو جاتی ہے۔ایسی صورتحال میں شہر کے اندر صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے 15ویں مالیاتی کمیشن کے ذریعے فنڈ سے چلنے والے اربن ہیلتھ مشن کے تحت 36 صحت مراکز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ مراکز کرائے کی عمارت میں چلائے جائیں گے۔ محکمہ صحت نے کرائے پر مکان فراہم کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں جن میں سے 30 مکانات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ڈی پی ایم خالد حسین نے کہا کہ سہارنپور شہر 17صحت اور تندرستی کے مراکز پہلے ہی شروع ہوچکے ہیں۔ یہاں ڈاکٹروں کی تعیناتی کے بعد مریض بھی آنے لگے ہیں۔ دیگر 13 پر فرنیچر کا بندوبست کردیاگیا،جلد ی ہی ڈاکٹروں کی تعیناتی ہوگی، چھ مراکز کے لیے موزوں امیدواروں کی تلاش جاری ہے۔ ڈاکٹر سنجیو مانگلک چیف میڈیکل آفیسرسہارنپور نے بتایاکہ سہارنپور شہر میں 36صحت مراکز کھولنے کا ہدف ہے۔ ان میں سے 17 مراکز کوشروع کر دیا گیا ہے۔ باقی بھی اسی ماہ شروع ہو جائیں گے۔ ان مراکز میں صحت کی بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی۔ ان مراکز میں ڈاکٹر، اسٹاف نرس، اے این ایم،کے علاوہ ڈی گریڈ ملازمین کو تعینات کیا جا رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر