Latest News

دیوبند کے تاجر کاہونہار بیٹا بنا نائب تحصیلدار۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر راجیش گپتا کے ہونہار بیٹے سدھارتھ گپتا نے اتر پردیش پبلک سروس کمیشن کا پی سی ایس امتحان پاس کر کے شہر کانام روشن کیاہے۔ سدھارتھ کو نائب تحصیلدار کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔جیسے ہی دیوبند کے سدھارتھ گپتا کا نام یو پی پی ایس سی کے اعلان کردہ امتحانی نتائج کے پاس ہونے والے امیدواروں کی فہرست میں آیا تو ان کے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ 
ہونہار بیٹے سدھارتھ کے والد راجیش گپتا نے بتایا کہ ان کا بیٹا بچپن سے ہی پڑھائی میں محنتی اور ہوشیار ہے۔ سدھارتھ نے دون ویلی سے انٹرمیڈیٹ کیا اور دہلی یونیورسٹی سے منسلک ہنسراج کالج سے گریجویشن کیا۔ تب سے وہ دہلی میں رہ کر امتحان کی تیاری کر رہے تھے۔ راجیش گپتا کا کہنا ہے کہ بیٹے نے پی سی ایس نائب تحصیلدار کے امتحان میں 7ویں رینک حاصل کر کے خاندان اور شہر دونوں کا نام روشن کیا ہے۔ خاندان کا خواب ہے کہ ان کا بیٹا اپنی زندگی ملک کی خدمت میں گزارے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر