Latest News

معصوم بچوں نے رکھا پہلا روزہ، ہمیں اپنے بچوں کو روزہ نماز کی بچپن سے ہی ترغیب دینی چاہئے۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
رمضان المبارک میں جہاں بڑے روزے رکھ کر اللہ کی عبادت کررہے ہیں وہیں چھوٹے بچے بھی اس میں پیش پیش ہیں اور پورے جوش و خروش کے ساتھ روزے رکھ کر رضائے الٰہی حاصل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔اسی کڑی میںآج دارالعلوم دیوبند کے استاذ قاری محمد منور اقبال کے 6 سالہ بیٹے محمد حسان اور آٹھ سالہ بھانجی درخشاں دختر قاری محمد آصف مین پورہ نے پہلا روزہ رکھ کر دن بھر اللہ کی عبادت کی۔ گرمی کے باوجود بچوں نے نہایت حوصلہ اور ہمت کامظاہرہ کرتے ہوئے روزہ مکمل کیا اور پھر دعاءکرکے اپنے اہل خانہ کے ساتھ افطاری میں شامل ہوئے۔اس موقع پر قاری منور اقبال قاسمی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ روزہ ایک عظیم عبادت ہے،جو ہر عاقل بالغ مسلمان پر فرض ہے، لیکن اس عبادت میں بچوں کا جوش و خروش بھی قابل تعریف ہے ،انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنے بچوں کو روزہ نماز کی بچپن سے ہی ترغیب دینی چاہئے، لیکن ان پر کبھی دباو اور زبردستی نہیں کرنی چاہئے بلکہ انہیں اللہ کی عبادات کے تئیں رغبت دلانی چاہئے اور ان کے ایمانی جذبہ پر کو تروتازہ اور مضبوط بنانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم بچپن سے بچوں کے اندر نماز روزہ اور دیگر عبادات کا رجحان پیدا کرینگے تو یہ بچے بڑے ہوکر بھی ہمیشہ اس پر قائم رہے گیں۔ انہوں نے دونوں ننھے روزہ دار بچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ انسان کو چاہئے کہ رمضان کے مہینہ میں ہمہ جہت، ہمہ وقت عبادت وریاضت ، تلاوت اور صدقہ خیرات ، توبہ استغفار کریں تاکہ خوشنودی رب حاصل ہوسکے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر