دیوبند: سمیر چودھری۔
حسب روایت نگر پالیکا پریشد دیوبند کے زیراہتمام لگنے والے دیوبند کے سالانہ تاریخی،تہذیبی اور ثقافتی تری پور بالا سندری دیوی میلہ کا افتتاح آج یوپی حکومت میں محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر مملکت برجیش سنگھ نے فیتہ کاٹ کر کیا اور افسران کو ہدایت کہ میلہ میںآنے والے عقیدتمندوکو کسی قسم کی پریشانی نہ ہونے دی جائے۔جس کے بعد مندر میں پرساد چڑھانے کے لیے دن بھر عقیدت مندوں کی آمد رہی۔میلے کے احاطے میں منعقدہ پروگرام میں پنڈت کالیکا پرساد ن وزیر مملکت کے ساتھ پوجا کی۔ اس موقع پر ریاستی وزیر کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ میلہ ہمارا ثقافتی اور تہذیبی ورثہ ہے۔ انہوں نے افسران کو مذہبی میلے کے وقار کو برقرار رکھنے اور بجلی، پانی اور صفائی سمیت تمام انتظامات کو درست رکھنے کی ہدایت دی۔ اس دوران صفائی ملازمین سنگھ نے ریاستی وزیر کو پگڑی پہنا کر مبارکباد دی۔ بعد میں ریاستی وزیر کنور برجیش سنگھ سمیت افسران اور سرکردہ شخصیات بالا سندری دیوی کا آشیرواد لینے مندر پہنچے۔ جہاں مندر سیوا ٹرسٹ کے صدر پنڈت ستیندر شرما نے معمول کے مطابق انہیں پوجا کروائی۔ صدارت دھیان یوگا گرو سوامی دیپانکر مہاراج نے کی اورنظامت دیپک راج سنگھل نے کی۔پروگرام میں اے ڈی ایم (ای) ڈاکٹر ارچنا دویدی، ایس پی دیہات ساگر جین، ایس ڈی ایم سنجیو کمار، سی او رام کرن سنگھ، میونسپل ای او ڈاکٹر دھیریندر رائے، راجکمار راوت، بی جے پی شہر صدر وپن گرگ، اشوک گپتا، منوج سنگھل، راج کشور گپتا، سندیپ شرما ایڈوکیٹ، چودھری اومپال سنگھ، ڈاکٹر پون سوائی، ڈاکٹر کانتا تیاگی وغیرہ موجود رہے۔
0 Comments