Latest News

شدید گرمی میں ادا کی گئی رمضان المبارک کے جمعہ کی نماز، علماء نے کی رمضان کے بقیہ لمحات کی قدر کرنے کی تلقین، امن وسلامتی دعائیں مانگیں۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
رمضان المبارک کے چوتھے جمعہ کے دن شدید گرمی کے باوجو د دیوبند کی تمام مسجدوں میں ہزاروں کی تعداد میں روزہ دار نماز جمعہ ادا کر نے کے لئے پہنچے جنہوں نے نماز جمعہ کے بعد اللہ کی بارگاہ میں ہاتھ پھیلاکر اپنے گناہوں کی توبہ کی اور پورے سال اسی طرح رحمتیں اور برکتیں نازل کئے جانے نیز ملک میں امن وسلامتی قائم رہنے کے لئے دعائیں مانگیں ۔دیوبند کی مرکزی جامعہ مسجد دارالعلوم دیوبند کی مسجد رشید،چھتہ مسجد اور دارالعلوم وقف کی اطیب المساجد سمیت شہر کی خاص خاص مسجدوں میں دیوبند اور آس پاس کے دیہی علاقوں کے لوگوں نے پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی ۔مرکزی جامعہ مسجد میںجامعہ زےنب للبنا ت کے اساتذ حد ےث مفتی اخےار الہی نے نماز جمعہ ادا کرائی۔دارالعلوم کی چھتہ مسجد میں نماز جمعہ کے بعد جمعیة علماءہند کے قائد مولانا ارشد مدنی نے رمضان المبارک کی اہمیت وفضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام صرف نماز اور روزہ کا نام نہیں ہے بلکہ اچھے اخلاق اور بہترین برتاو اور دوسروں کے ساتھ صاف ستھرے معاملات رکھنے کا نام دین ہے ۔مولانا ارشد مدنی نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو یہ ہدایت دی کہ جمعہ کے دن زیادہ سے زیادہ درود وسلام کا ورد کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے باقی ماندہ چند دنوں میں خوب دعائیں اور عبادات کی جائیں۔دارالعلوم دیوبند کی مسجد رشید میںنماز جمعہ کے بعد مفتی محمد عفان منصورپوری نے اپنے بیان کے دوران کہا کہ رمضان المبارک کا رحمتوں اور برکتوں والا بیش قیمت وقت اب بہت تھوڑا باقی ہے اس لئے ہمیں اس تھوڑے وقت میں اپنے اللہ کو راضی کرنے کے لئے ذکر واذکار میں مشغول رہ کر اپنی مغفرت کرالینی چاہئے۔مفتی عفان منصور پوری نے کہاکہ نماز عید سے قبل سب کو فطرہ کی رقم ادا کردینی چاہئے تاکہ غریب ،بے سہارا اور مستحقین بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔ انہو ںنے کہا کہ صدقہ فطر کی رقم اپنی حیثیت کے مطابق ہی ادا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان مبارک لمحات میں شیطان انسان کو غافل کرنے کی کوشش کرتا ہے اس لئے شیطان کے حملوں سے غافل نہیں ہونا چاہئے اور ہر وقت اللہ سے اس کی پناہ مانگتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے رمضان کے تیسرے اور آخری عشرہ میں ایک رات ایسی ہے جس میں عبادت کرنے سے ہزار مہینوںکی عبادت کے برابر عبادت کا ثواب ملتا ہے اسلئے ہمیں آخری عشرہ کی راتوں کو جاگ کر عبادت میں مشغول رہنا چاہئے اور اپنے رب سے رحمت اور مغفرت طلب کرنی چاہئے ۔اس کے علاوہ دیوبند کے تمام گھروں میں خواتین اور معصوم بچیوں نے بھی نماز پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور خوب دعائیں مانگیں۔شہر کی مساجد میں نماز اور بیان کے بعد نمازیوں نے بازاروں کا رخ کیا اور خریداری کی ۔ جمعہ کے موقع پر میونسپل بورڈ دیوبند کی جانب سے تمام مساجد کے آس پاس صفائی ستھرائی کرائی گئی اور کلی چونے کا چھڑکاو ¿ کرایا گیا ۔حکومت وانتظامیہ کی جانب سے مسجدوں کے آس پاس آر اے ایف کے جوان اور پولیس اہلکار تعینات رہے ۔اس کے علاوہ افسران بھی دیوبند کی مخصوص مسجدوں کے آس پاس گشت کرتے دکھائی دئیے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر