Latest News

دارالعلوم دیوبند کے استاذ مولانا صداقت حسین کے والد کا انتقال، نامور علماء کرام کا اظہار تعزیت، مظفر نگر میں تدفین۔

دیوبند: سمیرچودھری۔
عظیم علمی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند کے استاذ مولانا صداقت حسین کے والد حاجی کالوحسن کا آج علالت کے باعث تقریباً80 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے یہاں علمی حلقوں کی فضا مغموم ہوگئی اور کثیر تعداد میں اساتذہِ دارالعلوم دیوبند و متعلقین نے مظفرنگر پہنچ کر نماز جنازہ میں شرکت کی۔
مرحوم حاجی کالو حسن انتہائی نیک، صوم و صلوٰة کے پاپند، دیندار اور غریب پرور شخصیت کے مالک تھے، جو طویل عرصہ سے مملانہ روڈ مظفرنگر میں واقع مسجد قاسمیان اور مدرسہ تعمیر حیات میں بحیثیت ذمہ دارخدمات انجام دے رہے تھے۔ حاجی جی مرحوم علم دین اور مہمان سول کے مخلص خدمتگار تھے اور علماء کے بڑے قدران تھے۔ 
گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور آج دوپہر مظفرنگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی خبر سے عزیز و اقارب اور متعلقین کے علاوہ کثیر تعداد میں علماءکرام اور سماجی و سیاسی سرکرہ شخصیات نے رہائش گاہ پر پہنچ کر تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعاءمغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاءکی۔ حاجی کے انتقال پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی، نائب مہتمم مفتی راشد اعظمی، مولانا توحید بجنوری، قاری ممتاز احمد قاسمی، مفتی محمد اللہ قاسمی، مولانا شفیق پرتاپگڈھی، مفتی سلیمان خوشحالپوری، مولانا اصغر، مولانا توقیر کاندھلوی، مولانا اکرم ندوی، جمعیة علماءمظفرنگر کے صدر حکیم امیداشرف، خرانچی اکرام قصار، ڈاکٹر ظریف احمد، کلیم تیاگی سمیت نامور علماءکرام اور سرکردہ شخصیات نے گہرے رنج و الم کااظہار کرتے ہوئے پسماندگان کو تعزیت مسنونہ پیش کی۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مولانا صداقت حسین نے ادا کرائی بعد ازیں لدھا والا قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار بیٹے اور چاربیٹاں ہیں۔ ادھر دارالعلوم دیوبند کے دارالقرآن میں قرآن خوانی کرکے مرحوم کے لئے ایصال ثواب کا اہتمام کیاگیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر