Latest News

وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر کا سہارنپور میں پرُزور خیر مقدم۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر فوسٹن آر چینج ٹوڈیرا سہارنپو رکے رہنے والے این آر آئی صنعت کار اجے گپتا کی دعوت پر گزشتہ کل سہارنپور پہنچنے کے بعد زیر تعمیر شیو دھام مندر کا دورہ کیا۔ وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر فوسٹن آر چینج ٹوڈیرا پہلے آگرہ میں تاریخی تاج محل کا دیدار کرنے پہنچے ، اس کے بعد این آر آئی اجے گپتا کی دعوت پر بذریعہ طیارہ دہرہ دون کے جولی گرانٹ ایئر پورٹ پہنچے جہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر سہانپور کے دہرہ دون روڈ پر واقع ہیلی پیڈ پر پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اس دوران اسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے انہیں شال اڑھاکر اور اعزاز دے کر ان کا استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر فوسٹن آر چینج ٹوڈیرا اپنی بیوی اور بیٹی ومہا منڈلیشور کیلاش نند برہمچاری کے ساتھ سہارنپور میں زیر تعمیر شیو دھام مندر کا دورہ کیا، وہاں پر ان کا انل گپتا اور ورون گپتا کے ذریعہ استقبال کیا گیا۔ انہوں نے شیو دھام مندر کے احاطہ میں تعمیر کئے گئے اندور اسٹیڈیم کا بھی جائزہ لیا۔اس دوران سہارنپور کے باشندوں نے انہیں سہارنپور کی مشہور نقاشی سے جڑا سامان بھی دیا جس میں خاص طو رپر بھگوان بدھ کی تصویر اہم تھی۔ اجے گپتا نے انہیں مندر کے بارے میں آگاہ کیا ۔ وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر فوسٹن آر چینج ٹوڈیرا کے سہارنپور دورے کے پیش نظر پولیس انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے تھے ۔ ایس پی سٹی اور نائب تحصیل دار نتن کاجلہ کی قیادت میں پولیس اور انتظامیہ کے افسران سیکورٹی کی نگرانی کررہے تھے، جس وقت وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر فوسٹن آر چینج ٹوڈیرا کا قافلہ ہیلی پیڈ سے شیو دھام مندر پہنچا تو راستہ میں جگہ جگہ پولیس اہلکاروں کے ذریعہ ٹریفک روک کر ان کے قافلہ کو محفوظ طریقہ پر آگے پہنچانے کا کام کیا گیا۔ اس موقع پر نومنتخب میئر ڈاکٹر اجے کمار سنگھ ، اسمبلی رکن مکیش چودھری، اسمبلی رکن راجیو گمبر، ضلع پریس کلب کے سرپرست جاوید صابری ، راج کمار راجو، ڈاکٹر پنکج کھنہ، بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر اوصاف گڈو، انل گپتا، پرویندر سنگھ، مسعود بدر، منصور بدر، عارف خان، نوشاد خان، افضال خان، ربانی خان، ایشان صابری، سدھیر سوہل، امت جین وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر