سہارنپور: سمیر چودھری۔
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج سہارنپور پہنچے۔ جہاں نے زیر تعمیر شاہ کمبری یونیورسٹی کے کاموں کا جائزہ لیا اور سست رفتاری سے جاری کام پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے افسران کو کام میں بہتری اور تیزی لانے کی ہدایت دی۔
جمعرات کے روز اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے شاہ کمبری دیوی یونیورسٹی کا معائنہ کیا۔ سہارنپور میں تقریباً 92 کروڑ روپے کی لاگت سے شاہ کمبری دیوی یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ یہاں تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرنے پہنچے تھے۔ 32 منٹ کے معائنہ کے دوران وزیراعلیٰ نے کام میں سست رفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کاموں کو تیزی لانے کی ہدایت کی۔یہاں معائنہ کے بعد سی ایم یوگی سیدھے مظفر نگر روانہ ہو گئے۔سہارنپور میں یہ یونیورسٹی تقریباً 50 ایکڑ پر بن رہی ہے۔ یونیورسٹی کی عمارت 50.43 ایکڑ اراضی پر 92.04 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانی ہے۔ یہ تعمیراتی کام پانچ مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کی تعمیر جون 2023 تک مکمل ہو جائے گی۔ اس کے تحت سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ معائنہ کے لیے پہنچے تھے۔وزیراعلیٰ پہلے ہی یونیورسٹی کا معائنہ کر چکے ہیں۔ 17 اگست 2022 کو وزیراعلیٰ نے یونیورسٹی کیمپس میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس وقت تعمیراتی کام کی رفتار دھیمی چل رہی تھی۔ اس وقت بھی وزیراعلیٰ نے ناراضگی ظاہر کی تھی جس کے بعد کاموں میں تیزی لائی گئی۔آج بھی سی ایم یوگی نے شاہ کمبری دیوی یونیورسٹی کا معائنہ کیا اور خامیاں ملنے پر افسران کی سرزنش کرتے ہوئے ہدایات دیں۔
0 Comments