دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کے قریبی گاوں نونابڑی میں گزشتہ دیر رات ہتھیاروں سے لیس بدمعاشوں نے لوٹ مار کرنے کی نیت سے دھاوا بول دیا اور ایک گھر میں گھس کراہل خانہ کو یرغمال بنانے کے بعد گھرمیں رکھے زیورات اورنقد رقم لوٹ لی، لیکن گاوں کے لوگوںنے ایک بدمعاش کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیا جس سے پولیس پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق تحصیل دیوبند کے تحت آنے والے گاو ¿ں نونا بڑی نے گزشتہ رات تقریبا 12 بجے ہتھیاروں سے لیس بد معاش گاوں میں گھس آئے اور انہوں نے گاوں کے باشندہ شمیم ولد رحمان کے گھر پر چڑھائی کردی۔بدمعاشوں نے شمیم اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھرمیںرکھے لاکھوں روپئے کے سو نے چاندی کے زیورات اور نقد رقم لوٹ لی۔ گھرکی خواتین کے شور مچانے پر گاو ¿ں کے لوگ جاگ گئے اورانہوں نے بدمعاشوں کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور دو بدمعاشوں کو پکڑ لیا ، لیکن بدمعاشوں کے دوسرے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے ایک بدمعاش کو چھڑالیا لیکن پھر بھی گاوں کے لوگوں نے ایک بدمعاش کو پکڑے رکھا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس نے لوٹ مار کی تفصیلا ت معلوم کیں ۔ پکڑے گئے بدمعاش کو گاوں کے لوگوں نے پولیس کے حوالہ کردیا ۔اس واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس - ایس- پی وپن ٹاڈا بھی موقع پر پہنچ گئی اور لوٹ مار کی جانے والی جگہ کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے پولیس کو حکم دیا کہ فرار بدمعاشوں کو جلد از جلد گرفتار کرے ۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ پکڑے گئے بدمعاش سے پوچھ تاچھ کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھیوں کی تعداد اور ان کے نام و پتہ معلوم کئے جارہے ہیں۔
0 Comments