Latest News

تصادم کے بعد چار شاطر بدمعاش گرفتار، ایس ایس پی نے کیا دیوبند پولیس کے لئے پچاس ہزار روپیہ کے انعام کا اعلان۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند پولیس کو گزشتہ شب اس وقت بڑی کامیابی ہاتھ آئی ہے جب پولیس نے ایک تصادم کے بعد سہارنپور، شاملی، مظفرنگر اور میرٹھ سمیت متعدد اضلاع میں جرائم کی ورداتیں انجام دینے والے شاطر پچیس پچیس ہزار کے انعامی سمیت چار بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا،جبکہ ان کا ساتھی ایک بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،جس کی تلاش میں پولیس لگی ہوئی ہے،مذکورہ بدمعاش متعدد مقامات پر چوری اور ڈکیتی جیسی وارداتوں کو انجام دے چکے ہیں۔پولیس نے ان کے پاس سے بڑی مقدار میں چوری کا سامان اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔

اس سلسلہ میں ایس ایس پی سہارنپور نے اپنے دفتر پر میڈیا کو معلومات دیتے ہوئے دیوبند پولیس ٹیم کے لئے پچاس ہزار روپیہ کے انعام کا اعلان کیا۔تفصیل کے مطابق ہفتہ کی شب دیوبند تھانہ انچارج ہدیہ نارائن سنگھ اپنی ٹیم انسپکٹر سراج الدین، سینئر سب انسپکٹر اجے کمار، سب انسپکٹر آدیش پنچال، آنند پوسوال، ہیڈ کانسٹیبل بھوپیندرا، بلیندر، کانسٹیبل کپل گوڑ اور نیرج کمار کے ساتھ چیکنگ کر رہے تھے ،اسی دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ منگلور روڈ اتراکھنڈ چوکی سرحدکے قریب کچھ بدمعاش لوٹا ہوا سامان آپس میں تقسیم کر رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کی گئی،جس کے بعد پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم ہوگیااور دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی ،حالانکہ پولیس نے کچھ ہی دیر میں گھیرابندی کرکے چار بدمعاشوں کو گرفتار کرلیاہے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔جسے پولیس رات بھر تلاش کرتی رہی لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ پکڑے گئے 25 ہزاری انعامی عمران ولد رزاق، مہتاب ولد عباس دونوں ساکن گاو ¿ں سونٹا رسول پور تھانہ شاملی جبکہ ان کے ساتھ سعود عرف سونو ولد اقبال باغپت اور شعیب ولد نوشاد ضلع شاملی ہیں،جو کئی اضلاع میں بڑی وراداتیں انجام دے چکے ہیں اور ان کے خلاف متعدد تھانوں میں مقدمات قائم ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ بدمعاشوں کے پاس سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ، 2 دیسی طمنچوں کے علاوہ 2 مسکٹ، 13 زندہ اور 4 کھوکھلے کارتوس، ایک موبائل فون، سونے چاندی کے زیورات، ایک انورٹر، گیس سلنڈر، ایل ای ڈی جیسا سامان برآمد کیاگیاہے۔ایس ایس پی نے بتایاکہ ان بدمعاشوں نے متعدد واردتیں انجام دی ہےں۔ انہوں نے اس کامیابی پر دیوبند پولیس ٹیم کو پچاس ہزار روپیہ کا انعام دینے کا اعلان کیاہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر