دیوبند: سمیر چودھری۔
محلہ کولہ بستی میں معمولی سی بات کو لے کر ایک فریق کی جانب سے دوسرے فریق کے گھر پر حملہ کرتے ہوئے مارپیٹ کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے، متاثرہ فریق نے پولیس کو تحریر دے کر 4 نامزد افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ آج دوپہر محلہ کے باشندوں کے ساتھ تھانہ پہنچی محلہ کولا بستی کی رہنے والی سلمیٰ زوجہ حسین نے پولیس کو تحریر دیتے ہوئے بتایا کہ وہ محلہ میں ایک کرائے کے مکان میں رہتی ہے ۔ خاتون کا الزام ہے کہ محلہ کے ہی رہنے والے ایک خاندان سے اس کی کسی بات کو لے کر کہا سنی ہوگئی تھی ، اسی رنجش کے سبب آج مذکورہ خاندان کے لوگ لاٹھی ڈنڈوں سے لیس ہوکر اس کے گھر میں گھس آئے اور رسّی سے گلا گھونٹتے ہوئے جان سے مارنے کی کوشش کی۔ خاتون کا الزام ہے کہ شور شرابے کی آواز سن کر اس کا شوہر حسین ،ساس سروری اور شمیم چھڑانے کے لئے آئے تو ملزمان نے ان پر بھی حملہ کردیا، بعد میں محلہ کے لوگوں کو آتا دیکھ کر ملزمان جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے فرار ہوگئے، متا ¿ثرہ خاتون نے پولیس کو دی تحریر میں نامزد چاروں ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں تھانہ انچارج ایچ این سنگھ نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر متا ¿ثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا گیا ہے ، واقعہ کی جانچ شرو ع کرادی گئی ہے ، ثبوتوں کی بنیاد پر قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
0 Comments