Latest News

داخلہ سے محروم طلبہ کی بڑی تعداد مایوس، دارالعلوم اوروقف میں امتحان داخلہ جاری،دارالعلوم زکریا میں بھی بڑی تعداد میں پہنچے طلبہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
 حسب معمول از ہند دارالعلوم دیوبند، دارالعلوم وقف دیوبند اور دارالعلوم زکریا سمیت دیگر دینی اداروں میں نو واردین طلبہ کا داخلہ کے لئے امتحان جاری ہے ۔ گزشتہ روز دارالعلوم دیوبند میںپہلے مرحلہ کے موقوف علیہ کا تحریر امتحان اختتام پذیر ہوگئے، اس امتحان میں کامیاب طلباء کے اگلے امتحان کاعمل جاری ہے، جبکہ اول اور دوم کے مکمل نتائج آچکے ہیں، وہیں دورہ حدیث کی موقوف کتاب کے نتیجہ میں تعلیمات کی انتظامیہ مصروف ہے۔ مجلس تعلیمی کی جانب سے دورہ حدیث شریف کے لئے شرح عقائد اور نخبۃ الفکر کوموقوف علیہ کے درجہ میں رکھا گیاہے۔ ہفتہ کی شب یا اتوار کی صبح تک دورہ حدیث کا موقوف علیہ کا نتائج آجائیگا، چونکہ پیر کے روزموقوف علیہ میں کامیاب طلبہ کا اگلا امتحان ہے۔موقوف علیہ کے نتائج کے بعد طلباء کی بڑی تعداد پہلے ہی مرحلہ میں ہی دوڑ سے باہر ہوگئی ہیں اور مادر علمی میں داخلہ کی خواہش رکھنے والی طلباء کی ایک بڑی تعداد کومایوس ہونا پڑیگا ۔ وہیں دارالعلوم دیوبند کی مسجد رشید میں تقریری امتحانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جس میں سوم تا چہارم تک کے داخلہ کے خواہش مند ہزاروں طلباء شریک ہیں ۔دارالعلوم دیوبند کے تعلیمات کے ذرائع کے مطابق اول اور دوم کے نتائج آچکے، جبکہ سوم کے نتائج اتوار (آج) تک آجائینگے وہیں چہارم کے طلبہ کا دوسرے مرحلہ کا تقریری امتحان داخلہ جاری ہے، گزشتہ30؍ اپریل سے ہونے والے تمام درجات کے امتحان خوشگوار ماحول میں بدستور جاری ہیں۔ سابقہ روایت کے تحت قواعد داخلہ پر درج شدہ اصول و ضوابط اور ہدایات کے تحت طلبہ امتحان میں شرکت کررہے ،لہٰذا کوئی طلبہ نقل کرتا نہیں پکڑا گیا۔ دوسری جانب دارالعلوم وقف دیوبند میں بھی حسب معمول تمام درجات کے امتحان پرسکون ماحول جاری ہیں۔ نائب مہتمم مولانا ڈاکٹر شکیب قاسمی نے بتایا کہ اول تا ہفتم کے نتائج آچکے ہیں،جلدی ہی دروہ کا نتیجہ بھی آجائیگا۔انہوں نے بتایاکہ 10؍ مئی تک امتحان کی کارروائی تقریباً مکمل ہوجائے گی ،جس کے بعد تعلیمی سلسلہ شروع ہوگا۔ موصوف نے مزید بتایاکہ انتظامیہ کی جانب سے داخلہ امتحان کے قوائد و ضوابط کے خلاف ورزی کرنے والے طلباء کے ساتھ سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ادھر جی ٹی روڈ پر واقع ممتاز دینی ادارہ دارالعلوم زکریا دیوبند میں امتحان داخلہ اور داخلہ کا کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ جامعہ کے مہتمم مفتی شریف خان قاسمی نے بتایاکہ انتظامیہ نے ادارہ میں ڈیڑھ ہزار طلباء کوامدادی داخلہ دینے کافیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ حفظ ،تجوید،عربی اول تا دورہ حدیث شریف کے ساتھ ادب اورافتاء میں داخلے جاری ہیں۔ علاوہ ازیں جامعہ امام محمد انور شاہ اور جامعۃ الشیخ الحسین احمد مدنیؒ سمیت دیگر دینی اداروں میں بھی جدید داخلہ کی کاروائی جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر