Latest News

دارالعلوم دیوبند میں دورہ حدیث کے پہلے امتحان میں محض آٹھ سو طلبہ کامیاب، بڑی تعداد پہلے ہی مرحلہ میں امتحانی دوڑ سے باہر، علمی حلقوں میں فکرمندی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
عظیم دینی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند میں داخلہ امتحان کے ساتھ ساتھ نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، جہاں دارالعلوم دیوبند میں داخل ہونے کی سعادت حاصل کرنے والے طلبہ شاداں ہیں وہیں ایک بڑی تعداد مایوس ہوکر دیگر مدارس کا رخ کررہی ہے، آج دورہ حدیث شریف کے داخلہ کے موقوف علیہ شرح عقائد مع نخبةالفکر کا نتائج آیاہے، جس میں ہزاروں طلبہ کو مایوسی کا سامنا کرناپڑاہے، حالانکہ مزید امتحانات کے بعد چند سو طلبہ کو داخلہ ملے گا۔حیرت کی بات یہ ہے کہ تقریباً چار ہزار طلبہ میں سے محض آٹھ سو طلبہ موقوف علیہ کے لئے منتخب کتب شرح عقاءاور نخبةالفکر میں کامیاب ہوئے ہیں، جس کو لیکر طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ علمی حلقوں میں چہ مہ گوئیوںکا دور جاری ہے، جہاں طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو لیکر علماءمیں فکر مندی محسوس کی جارہی ہے وہیںبڑی جماعتوں کو تعلیم دینے والے مدارس کے لئے بھی یقینی طورپر یہ ایک لمحہ فکریہ ہوسکتاہے۔ 

یہ حقیقت کی ہے کہ دارالعلوم دیوبند میں سبھی طلبہ کا داخلہ ہونا ممکن نہیں ہے لیکن ایک ہی امتحان میں تین ہزاز طلبہ کامقابلہ سے باہر ہو جانا بھی سوچنے پر مجبور کرتاہے کہ کیا طلبہ محض پاس ہونے لائق نمبرات بھی حاصل کرنے میں ناکام ہورہے ہیں؟ تقابل میں گرِ نا بڑی بات نہیں ہے لیکن ایک کتاب میں پاس بھی نہ ہونا، اس کے سلسلہ میں اہل مدارس کو از سر نوغور فکر کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ دارالعلوم دیوبند نے گزشتہ سالوں سے داخلہ کے لئے ایک نیا نظام قائم کیا ہے جس کے تحت تمام جماعتوں کے لئے موقوف علیہ کے لئے منتخب کتابوں میں پاس ہونے والے طلبہ کو ہی آگے کے امتحان میں شرکت کی اجازت ہوتی ہے ،دارالعلوم دیوبند کے ذرائع کے مطابق موقوف علیہ کتاب میںپاس ہونا ضروری ہوتاہے اورمزید امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو تقابل کی بنیاد پر داخلہ دیا جاتاہے۔دارالعلوم دیوبند میں داخلہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے ہر سال ملک کے گوشہ گوشہ سے طلبہ یہاں رمضان سے ہی آنا شروع ہوجاتے ہیں اور داخلہ امتحان میں شرکت کرتے ہیں۔رواں سال تقریباً تین ہزار آٹھ سو کے قریب طلبہ دورہ حدیث شریف میں داخلہ کی خواہش لیکر دارالعلوم دیوبند پہنچے لیکن پہلے ہی مرحلہ میں قریب تین ہزار طلبہ کی صلاحیتوں نے دم توڑ دیا اور وہ پاس ہونے لائق نمبرات حاصل کرنے میں ناکام رہے ،جس کے سبب محض 824 طلبہ موقوف علیہ میں کامیاب ہوکر مزید امتحان میں شرکت کے مستحق قرار پائے گئے۔ جن کا اگلے امتحان آج پیر کے روز سے شروع ہوگا۔ حالانکہ امتحان دینے والے کئی طلبہ کا کہناہے کہ وہ بڑی تمنا اور خواہش لیکر دارالعلوم دیوبند پہنچے تھے اور انہوں نے پوری محنت سے تیاری کی تھیں لیکن پرچہ بہت مشکل اور سخت تھا، مگر اس کے باوجود انہوں نے اس کو تسلی بخش طریقہ سے حل کیا تھا اور یقین کامل تھا کہ ان کا نام موقوف علیہ کی کامیاب فہرست میں ضرور آئے گا لیکن ایسا نہیں ہوا،جس کے بعد اب وہ دیگر مدارس کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔واضح رہے کہ دارالعلوم دیوبند میں دورہ حدیث شریف میں سب سے زائد طلبہ کا داخلہ ہوتاہے اور گزشتہ دوسالوں سے اس تعداد میں دارالعلوم دیوبند نے اضافہ بھی کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر