Latest News

رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن کی کوششیں لائی رنگ، ووڈ کارونگ کلسٹر کی ترقی کے لئے سی ایم یوگی نے دیا دس کروڑ کا چیک۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
سہارنپور ووڈ کارونگ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری اوصاف علی گڈو اور ممبر پارلیمنٹ سہارنپور حاجی فضل الرحمن کی کوششوں سے اترپردیش حکومت کی پَلیز اسکیم کے تحت سہارنپور میں قائم ہورہے ووڈ کارونگ کلسٹر کی ترقی کے لئے 10کروڑ روپے سے زائد کی رقم کا چیک ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ دیا گیا ہے، گزشتہ کل وزیر اعلیٰ اترپردیش کے پانچ کالی داس مارگ پر اترپردیش حکومت کی جانب سے ریاست کے الگ الگ اضلاع میں قائم کی جارہی صنعتوں کو ترقی کی جانب پلیز اسکیم کے تحت سہارنپور میں ووڈ کارونگ کلسٹر کی خوبصورتی اورپارکوں کے لئے 10 کروڑ 64 لاکھ 29 ہزار روپے کا چیک ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سہارنپور سے گئے سہارنپور ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ سینٹر کے ڈائریکٹر اور ووڈ کارونگ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری اوصاف علی گڈو ممبر پارلیمنٹ کے صاحبزادے مونس رضا، سماجی کارکن رام جین سنیجہ، انل سڈانہ، رویندر مگلانی، شیخ فیضان، انوار احمد، سوم گویل، پرویندر سنگھ ، جیند خان ٹنکو اور سہارنپور صنعت محکمہ کے ڈپٹی کمشنر سدھارتھ یادو کو سونپا گیا ہے۔

سہارنپور کی عالمی شہرت یافتہ ووڈکارونگ انڈسٹریز کو بڑھاوا دینے کے لئے وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کا ایک اچھا قدم ہے۔ سہارنپور کے اپنے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے انسٹی ٹیوٹ اور ڈیزائنگ سینٹر بنانے کا خاکہ تیار کرنے کے احکامات متعلقہ محکمہ کے افسران کو دیئے تھے ۔ ووڈ کارونگ انڈسٹریز کے لئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ذاتی سوچ اس میدان کے لئے ایک اچھی پہل ہے۔ سہارنپور ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ سینٹر کے ڈائریکٹر اوصاف گڈو کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ووڈکارونگ انڈسٹریز کے لئے دل کھول کر ترقیات کے راستے کھول رہے ہیں۔ 
واضح ہو کہ بہوجن سماج پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن نے ووڈ کارونگ انڈسٹریز کو بڑھاوا دینے کے لئے اپنے سطح سے ہر ممکنہ کوشش کی ہے ۔ پارلیمنٹ میں آواز اٹھانے کے ساتھ مرکز اور ریاستی حکومتوں کو مکتوب بھی ارسال کئے۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں سے برابر رابطہ اور ملاقاتیں کرتے رہے۔ وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے 10کروڑ سے زائد کی رقم کا دیا گیا چیک بھی ممبر پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن کی کوششوں کا ہی نتیجہ ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر