Latest News

جمہوریت میں منصفانہ الیکشن ضروری، امن وامان برقرار رکھیں اور بے خوف ہوکر حق رائے دہی کا استعمال کریں: مولانا ارشد مدنی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت آج یعنی 4 مئی جمعرات کے روز پہلے مرحلہ کے تحت ووٹنگ ہورہی ہے، اس سے قبل بدھ کے روز جمعیة علماءہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے ایک بڑی اپیل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص امن و شانتی کا ماحول بنانے میں تعاون کرے اور بے خوف ہو کر اپنے ووٹ کا استعمال کرے، جمہوریت کو بچانے اور مضبوط کرنے کے لیے منصفانہ طورپر انتخابات کا ہونا بہت ضروری ہے۔اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیة علماءہند کے چیف اور دارالعلوم دیوبند کے صدر المدارسین مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ اس وقت اترپردیش میں شہری انتخابی ہورہے ہیں ،جس کے لئے آج پہلے مرحلہ کی ووٹنگ ہورہی اسلئے میں سبھی لوگوں سے امن وشانتی کا ماحول بنائیں اور ہر ووٹر بے خوف ہوکر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ سیکولرازم کو بچانے کے لیے منصفانہ انتخابات بہت ضروری ہیں۔مولانا مدنی نے کہا کہ میں اخبارات اور میڈیا میں لگاتار دیکھ رہا ہوں کہ انتظامیہ مسلسل اپیلیں کر رہی ہے اور ایسے انتظامات کر رہی ہے تاکہ ہر ووٹر بلا خوفہ ہوکر آسانی کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکےں، اس لیے میں تمام ووٹروں سے کہنا چاہتاہوں کہ سبھی لوگ امن کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے اپنا ووٹ کا استعمال اور ماحول پر پرامن بنائے رکھنے میں تعاون کریں، کسی قسم کے بہکاوے میں نہ آئیں، انہوں نے کہا کہ ملک کے سیکولرازم کو زندہ رکھنے کے لیے عوام اپنے ووٹ کا استعمال پرامن طریقے سے کرے، یہ الگ بات ہے کہ کل کون جیتتا ہے اور کون ہارتا ہے،ہمارا اس سے کوئی لینا دینا ہے لیکن ماحول پرامن رہنا بہت ضروری ہے اور انتظامیہ بھی یہی چاہتی ہے۔انتخابات میں دھاندلی کی افواہوں کے سوال پر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ یہ سب شور مچایا جا رہا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا اور انتظامیہ کبھی نہیں چاہے گی کہ انتخابات میں دھاندلی اور بدعنوانی ہو اور ماحول خراب ہو۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ماحول کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ منصفانہ انتخابات کرائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر