Latest News

سلینڈر میں کم گیس ملنے کی شکایت پر پہنچی ٹیم، گیس گوداموں اور سپلائی ملازمین کی جانچ کی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند میں گیس ایجنسیوں کی جانب سے سپلائی کئے جانے والے گھریلوں گیس سلنڈروں میں گیس کی مقدار کم سپلائی کئے جانے کی مسلسل شکایات موصول ہورہی تھیں ۔ اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ نے گیس صارفین کی شکایات کو سنجیدگی سے لےتے ہوئے بہت سخت چیکنگ مہم چلائی ۔ چیکنگ کرنے والی ٹیم نے گیس ایجنسیوں کے گوداموں اور ایل پی جی سلنڈر گھروں تک پہنچانے والے ملازمین کی جانب سے برتی جانے والی بے ضابطگیوں سے متعلق جانچ کی ۔ حالانکہ جانچ کے دوران ٹیم کو کوئی بڑی خامی نظر نہیں آئی لیکن گیس ایجنسیوں کو یہ سخت ہدایات دی گئی کہ وہ اپنے صارفین تک گیس سلنڈروں کو پورے وزن کے ساتھ سپلائی کئے جانے کو یقینی بنائیں۔ تفصیل کے مطابق جمع کے روز ناف تول اور اوزان کی جانچ سائنٹیفک طریقہ سے کرنے والی معائنہ ٹیم نے دیوبند کی گیس ایجنسیوں کے گوداموں پر پہنچ کر کم وزن والے گیس سلنڈر سپلائی کرنے کی شکایات کے مد نظر گیس ایجنسی کے گوداموں اور صارفین تک گیس سلنڈروں کو پہنچانے والے ملازمین کی جانب سے برتی جانے والی بے ضابطگیوں سے متعلق سخت جانچ کی ۔ جانچ ٹیم کا کہنا ہے کہ موقع پر انہیں کوئی بے ضابطگی نظر نہیں آئی لیکن اس کے باوجود گیس ایجنسیوں اور سپلائی ملازمین کو سخت ہدایات دی گئیں کہ وہ گیس صارفین تک طے شدہ وزن کے سلنڈروں کی سپلائی کو یقینی بنائےں ۔ جانچ ٹیم نے گیس صارفین کے نام ایک پیغام میں کہا کہ صارفین بھی گیس سلنڈر کا وزن اپنے سامنے کرائیں اور اگر وزن کم پایاجائے تو فوری طورپر اس کی شکایت متعلقہ محکمہ کے افسران سے کریں تاکہ اس سلسلہ میں مناسب کارروائی کی جاسکے ۔ جانچ ٹیم میں سینیئر معائنہ کار ننھے لال دیوبند اور گنگوہ کے جائزہ کار شیلجارائے اور کھتولی کے کارکن شامل رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر