Latest News

چیئرمین وپن گرگ نے کیا عیدگاہ کا معائنہ، عیدگاہ کمیٹی سے عیدگاہ کی تزئین کاری کے متعلق تجاویز طلب، دارالعلوم دیوبند کے اطراف میں تاریخی عمارتوں کی تصاویر لگانے کا فیصلہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
میونسپل بو رڈچیئرمین وپن گرگ نے میونسپل بورڈ ملازمین اورممبران کے ساتھ عیدگاہ کا معائنہ کیا اور میونسپل ملازمین کو عیدگاہ کی تزئین کاری کرائی جانے سے متعلق ضروری اقدامات کرنے ہدایت دی۔ انہوں نے عیدگاہ کی تزئین کاری سے متعلق عیدگاہ کمیٹی سے تحریری طو رپر تجاویز دینے کو کہا اور دارالعلوم دیوبند کے ارد گرد کے علاقوں میں ادارے کی عمارتوں کے فوٹو وغیرہ لگائے جانے کی بھی ہدایات دیں۔ واضح ہو کہ تین روز قبل 20 جون کو وزیر مملکت اترپردیش کی موجودگی میں ہونے والی میونسپل بورڈ کی میٹنگ کے دوران پیش کئے جانے والی تجاویز کو ذہن میں رکھ کر چیئرمین موصوف نے شہر کا دورہ کیا اور خاص خاص مقامات کا معائنہ کیا۔ 

واضح ہو کہ میونسپل بورڈ کی میٹنگ کے دوران میونسپل بورڈ رکن حارث سید کی جانب سے دیوبند عیدگاہ کی تزئین کاری ، ہائی وے اور دارالعلوم دیوبند کے اردگرد تاریخی ویادگاری فوٹو لگانے کی تجویز منظور کرائی تھی ، چیئرمین وپن گرگ نے اسی سلسلہ میں جمعہ کے روز عیدگاہ پہنچ کر معائنہ کیا۔ اس موقع پر عیدگاہ کمیٹی کے سکریٹری محمد انس صدیقی اور رکن فہیم صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے عیدگاہ کی تزئین کاری اور دیگر مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ عیدگاہ کے سکریٹری محمد انس صدیقی نے عیدگا ہ کی تزئین کاری کرائے جانے کے علاوہ عیدگاہ کی دیوار کے برابر سے گزرنے والی نالی کو بند کرانے اور خستہ حال سڑکوں کو درست کرائے جانے کے مطالبات پیش کئے ۔ چیئرمین موصوف نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ بھی عیدگاہ کو خوبصورت بنانے کے لئے سنجیدہ ہےں۔ انہو ںنے عیدگاہ کمیٹی سے عیدگاہ کی تزئین کاری وتعمیراتی امور کی تفصیلات تحریری طورپر طلب کی۔ انہوں نے کہاکہ بہت جلد تزئین کاری اور دیگر کام شروع کرائے جائیں گے۔ 
چیئرمین موصوف نے بتایا کہ چند دنوں کے اندر دارالعلوم کے ارد گرد کے علاقو ں میں بڑے اور یادگاری سائن بورڈ نصب کرائے جائیں گے۔ چیئرمین وپن گرگ نے عیدالاضحی کی نماز سے قبل صفائی ستھرائی کرانے کے بھی احکامات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ بلاتفریق مذہب وملت پورے دیوبند کی ترقی کے لئے کام کیا جائے گا۔ اس دوران میونسپل بورڈ رکن سید حارث، عارف انصاری، جاوید خان، شرافت ملک، ڈاکٹر اسلم، پوپن کمار، سندرلال، محمد اکبر، رام موہن سینی، خلیل خاں، وسیم ملک اور رضوان گوڑ وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر