Latest News

اب دیوبند کے مجنوں والا روڈ کا نام ہوگا اشفاق اللہ خاں روڈ، میونسپل بورڈ کی پہلی میٹنگ میں شہر کی ترقی کے متعلق متعدد اہم تجاویز منظور، درجنوں سڑکوں اور نالوں کی تعمیر ،۱۰۱ فٹ اونچا قومی پرچم لگانے، دیوی مندر علاقے اور عیدگاہ کی تزئین کاری کی تجاویز کو بھی ہری جھنڈی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
نومنتخب بورڈ کی پہلی میٹنگ آج میونسپل بورڈ ہال میں شہر چیئرمین وپن گرگ کی صدارت میں منعقد ہوئی،جس میں شہر کی ترقی کے متعلق متعدد اہم تجاویز منظور کی گئی، ساتھ ہی جن تجاویز پر ممبران کی اکثریت نے اعتراض کیا ان کو واپس لے لیاگیا۔
منگل کے کے روز دوپہر بارہ بجے منعقد ہوئی میٹنگ میں شامل ہوئے وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ کا بورڈ ممبران نے گلپوشی کرکے پرزور خیر مقدم کیا، اس دوران تمام ممبران کی بھی گلپوشی کی گئی۔اس دوران شہر کی ترقی کے متعلق درجنوں تجاویز منظور کی گئی،حالانکہ لائنس فیس میں اضافہ کی تجویز کواعتراض کے سبب واپس لے لیاگیا وہیں چیئرمین کی مالی پاور میں اضافہ کی تجویز کی بھی سخت مخالفت کی گئی،جس کو ملتوی کردیاگیا۔اس دوران چیئرمین وپن گرگ نے کہاکہ بورڈ کے تمام ممبران کنبہ کا حصہ ہےں ،انہوں نے کہاکہ دیوبند کی ترقی بغیر کسی تفریق کے ہوگی، انہوں نے کہاکہ شہر کی ترقی کے لئے سب کی بات کو توجہ دی جائے گی۔ اس دوران اتفاق رائے دیوی کنڈ روڈ کو خوبصورت بنانے، مجنوں والا روڈ کا نام شہید اشفاق اللہ خاں سے منسوب کرنے، مجنوں والا روڈ پر روڈیاز شوروم کے سامنے چوک کا نام شہید بھگت سنگھ کرنے، آبکار ی روڈ کا نام سردار بلبھ بھائی پٹیل کئے جانے کی تجویز کو منظور کی گئی،اس کے ساتھ ہی دیوی کنڈ مندر کے سامنے شہید پارک میں 101 فٹ اونچا قومی پرچم (ترنگا جھنڈا) لگانے کی تجویز منظور کی گئی، ساتھ ہی دیوبند کے مذہبی مقامات پر بالخصوص دیوی مندر اور اس کے آس پاس کے علاقہ کو خوبصورت بنانے اور عیدگاہ کی تزئین کاری کی تجویز کو بھی اتفاق رائے سے منظور کیاگیا۔اس کے علاوہ شہر کے درجنوں نالوں اور سڑکوں کی سی سی تعمیر کی تجویز کو اتفاق رائے سے منظور کیاگیا، جس میں تلہیڑی چنگی سے دارلعلوم چوک تک کی سڑک کو بنانے کی تجویز بھی شامل ہے،وہیں شہر میں پانی بجلی کی سہولیات کو بہتر بنانے کے خاطر ٹیوب ویلوں کے لئے8 عدد جنریٹر کی خریداری کرنے، ٹیچر کالونی، کولہ بستی، پٹھانپورہ بیریان، جی ٹی روڈ، شاہمبر شیر، کیندو کالونی، وقف دارالعلوم علاقے وغیرہ پر پانی کی پائپ لائن کی توسیع کی تجویز کو منظور ی دی گئی۔
بورڈ کے ذریعہ تمام منظور کے گئے کاموں کی ڈی پی آر حکومت کو اتردیش کو بھیج جائے گی اور اسے ریاستی وزیر کی کوششوں سے جلد منظور کرانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ شہر کی ترقی کو رفتار دی جاسکے۔ اس کے علاوہ بند پڑے ٹیوب ویلوں کو چالوکرانے، برسات سے قبل شہر کے آٹھ اہم نالوں کی صفائی کرانے، فوکنگ کرانے کے لئے 6 عدد پلس فوگ مشینیں خریدنے کی تجویز بھی منظور کی گئی، وہیں بقرعید گاہ اور کانوڑ یاترا سے قبل تمام تیاریاں مکمل کرانے کی تجویز کو بھی منظور ی دی گئی، شہر میں اسٹیٹ لائٹ نظام کو بہتر بنانے کے لئے نئے لائن اور لائٹ کی تجویز کو منظور کیاگیا۔ میونسپل بورڈ کے دفاتر میں لگے کمپیوٹر تبدیل کرانے کو منظوری دی گئی۔ اس دوران وارڈ ممبران نے اپنی اپنی تجاویز رکھی، جن پر ترجیحی طورپر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، سید حارث نے عیدگاہ میں ٹائلس لگانے اور دارالعلوم دیوبند سامنے فلائی اوور کے پلرس پر دارالعلوم دیوبند اور اکابرین دیوبند کی یادگاریں نصب کرانے کی مانگ کی۔ وہیں ملازمین کے بقایہ کی ادائیگی، نالوں کی تعمیر اور صفائی خاص طوپر فولاد پورہ، گوجرواڑہ کے نالے، محلہ خانقاہ میں پبلک گرلز انٹر کالج سے قاسمی قبرستان کی باونڈری سے ہوتے ہوئے دارالعلوم کے پلاٹ کے برابر سے مین روڈ و نالے پلیا کی تعمیر اور پبلک گرلز انٹر کالج کے جنوب کی جانب جانے والے سڑک اور اس سے آگے خرم ہوٹل تک نالی کی تعمیر کرانے کی تجویز کو منظور کیاگیا۔ 
بورڈ میٹنگ میں کلدیب سینی، اقبال انصاری، وپن تیاگی، اختر انصاری، ندیم چودھری، اوصاف صدیقی، انکت رانا، منوج سنگھل، رویندر چودھری، حاجی شہزاد، محمد واجد، عارف صدیقی، حیدر علی، سید حارث، شاہد حسن، سدھا گاندھی، مہک چوہان، گلناز فاطمہ، ریحانہ ملک، ناہیدہ خانم، عائشہ، بلقیس، شاہین، وسیم کے علاوہ ای او دھیریندر رائے، محمد اکبر اور وکاس چودھری موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر