Latest News

مدرسہ کنزالعلوم ٹڈولی میں انعامی جلسہ منعقد، ممتاز کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ اور ان کے اساتذہ کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
علاقہ کی معروف دینی درسگاہ مدرسہ کنزالعلوم ٹڈولی میں انعامی اجلاس کا انعقاد کیاگیا، اس دوران اسلامیات نامی کتاب کا اجراءبھی عمل میں آیا۔پروگرام کی صدارت مولانا سید حبیب اللہ مدنی صدر جمعیت علماءسہارنپورنے کی ۔ اس موقع پرادارہ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد عامر مظاہری نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔پروگرام کے دوران سابقہ سالانہ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو نیز شعبہ حفظ و ناظرہ کے اساتذہ اور صد فیصد حاضر رہنے والے طلبہ کو بطور حوصلہ افزائی خصوصی انعامات سے نوازاگیا۔اس موقع پر شعبہ ناظرہ کے طلبہ کے لئے کلمات اسلام ، طریقہ نماز، مسنون دعائیں ، مجموعہ احادیث ، اسلامی عقائد ، سیرت نبوی، تقاریر و نعت پر مشتمل کتاب (اسلامیات) جس کو ادارہ کے اساتذہ مفتی پرویز ایوبی ،مفتی بلال احمد منصورپوری ، مولانا محمد کلیم ہریدواری نے بڑی محنتوں سے تین حصوں میں ترتیب دیا ہے، اس کا اجراءعمل میں لاآیا ۔اس موقع پر مولانا عامر مظاہری نے بتایا کہ ادارے کے طلبہ دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم (بارہویں تک) بھی حاصل کر رہے ہیں، چنانچہ اس سال دسویں اور بارہویں کے طلبہ کی تعداد تقریباً پچاس ہے، جن کے لیے باقاعدہ اسکولی نظام کے تحت شاندار تعلیم کا نظم ہے، جس کے لیے دس افراد پر مشتمل اسٹاف مصروف عمل ہے۔ اخیر میں مولانا سید حبیب اللہ مدنی نے اپنے صدارتی خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مدرسہ ہذا کی چہار دہائی سے زائد عرصہ پر مشتمل روشن خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ادارہ بانی نمونہ اسلاف مولانا محمد قیصر مرحومؒ کی دیرینہ محنت اور مخلصانہ جدوجہد کا نتیجہ ہے، جس کا فیض آج پورے علاقہ میں پہنچ رہاہے۔انہوںنے انعام کے مستحق بچوں کو مبارکباد پیش کی اور انہیں محنت و لگن کے ساتھ علم حاصل کرنے کی تلقین کی۔نظامت کے فرائض مفتی پرویز ایوبی نے انجام دئیے۔قبل ازاں پروگرام کا آغازعبد القادر سلمہ کی تلاوت اور محمد مزمل سلمہ کی نعت پاک سے ہوا، اس کے بعد مختلف شعبہ جات کے طلبہ نے اردو ، عربی اور انگریزی میں تقاریر پیش کیں۔ اخیر میں شعبہ حفظ میں اول پوزیشن لانے والے مدرسہ ہذا کے قدیم استاد حافظ محمد بابرو شعبہ ناظرہ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے قاری عبد القاہر مغیثی کو بھی مبلغ دس دس ہزارکی انعامی اعزازی رقم سے نوازا گیا۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں لانا محمد عاقل، مفتی محمد شعیب، مولانا محمد واصل، مفتی بلال احمد، مفتی محمد ناظم، مولانا محمد سلمان،حافظ محمد منظور، حافظ محمد ایوب، حافظ محمد عالم، حافظ محبوب حسن، مولانا عبدالستار، قاری محمد مستقیم اور محمد کلیم قاسمی ہریدواری نے خصوصی تعاون کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر