Latest News

ایچ مقبول میموریل سوسائٹی سہارنپور کی جانب سے شدید گرمی میں جامع مسجد چوک فوارہ پر راہگیروں میں شربت تقسیم۔

سہارنپور: ایچ مقبول میمورئل سوسایٹی سہارنپور کی جانب سے آج بعد نماز جمہ جامع  مسجد کلاں  کے باہر  چوک فوارہ پر شربت اور ٹھنڈے پانی کی سبیل لگایئ گیئ۔
پروگرام کنوینر عارف خاں بن عبد الحفیظ نے بتایا کہ جامع مسجد کے مین گیٹ پر نماز سے قبل ٹینٹ لگا دیا گیا تھا اور نماز کے فورا بعد راہ گیروں کے لیے سبیل  پر شربت پلانے کا کام شروع کر دیا گیا تھا لگ بھگ ۶ ہزار لوگوں کو شربت پلایا گیا۔ شربت پینے والوں میں بزرگ  مردو خواتین بچے اور سینکڑوں جمہ کی نماز ادا کرنے والوں نے شدید گرمی میں شربت پیا اور سوسایٹی کے اراکین کو مبارکباد دی جامع مسجد کے مینجر مولوی فرید مظاہری جمیعت العلماے ہند کے نائب صدر حاجی ایم شاہد زبیری محمد اکبر، محمد شمیم، مسرور بھائی، چوہدری عمران شاکر، ماجد خان، استخار بھائی، شالو، خلیفہ نعیم، نوشاد صدیقی ماجد خان ماسٹر محمود مقبعل احمد حاجی شمشیر نعیم پیر زادہ نواب انصاری بہار احمد خان کلیم بھائی اور سماجی کارکن عارف خان بن عبدالحفیظ نے کہا کہ پانی پلانا کار ثواب ہے اللہ کسی کو کھانا کھلانے اور پانی پلانے اور اس کی ضرورتوں کو پورا کرنے والوں  سے راضی ہوتا ہے  شدت کی گرمی میں اس کام کو سب لوگوں  کو مل کر کرنا چاہیے  سوسایٹی کے جنرل سیکریٹری شبیر شاد نے کنوینر پروگرام سمیت ان سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں  نے سبیل  لگانے کے انتظامات میں اپنا تعاون دیا ہے

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر