دیوبند: سمیر چودھری۔
نئی دہلی کے آنند وہار اسٹیشن سے وندے بھارت ٹرین میں سوار ہوکر دیوبند پہنچنے والے پی ڈبلیو ڈی کے وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ کا دیوبند اسٹیشن پر بڑی تعداد میں کارکنوں نے استقبال کیا۔ دریں اثنا، اسٹیشن کے قریب منعقدہ ایک پروگرام میں کنور برجیش سنگھ نے مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ایک درخواست پر پی ایم مودی کی مہتواکانکشی ٹرین کا اسٹاپیج دیوبند کو دے کر خطے کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔ برجیش سنگھ نے کہا کہ کچھ دیر بعد سہارنپور سے پریاگ راج جانے والی وندے بھارت ٹرین کا اسٹاپ بھی دیوبند ہو جائے گا۔ جس کا اہل علاقہ کو بھرپور فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ علاقہ مکینوں کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت حاضر ہیں۔ ان کا بنیادی مقصد علاقے کی ترقی ہے۔ وندے بھارت ٹرین کے ذریعے ان کی آمد پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران انہوں نے ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر دہرادون روانہ کیا۔
0 Comments