Latest News

عیدالاضحی کے مدنظر میونسپل بورڈ دیوبند کی جانب خصوصی انتظامات، صفائی اور پانی سپلائی نظام کو بہتر بنانے کے لئے چیئرمین نے قائم کیا کنٹرول روم۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
عیدالاضحی کے مدنظر شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنائے رکھنے کے لئے میونسپل بورڈ چیئرمین وپن گرگ نے میونسپل افسران، علاقائی صفائی کے نائک اور شہر کے تمام ڈپو ڈیلرس کے ساتھ میٹنگ کی اور صفائی کو بہتر بنانے میں تعاون کی اپیل کی۔ نگر پالیکا کے میٹنگ ہال میں منعقدہ میٹنگ میں چیئرمین وپن گرگ نے کہا کہ تمام ڈپو ڈیلرز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے راشن کارڈ ہولڈروں کے ساتھ رابطہ قائم کرکے ان کی توجہ صفائی کی طرف مبذول کریں اور صفائی کے لئے بیداری پیدا کرنے میں تعاون کرینگے۔انہوںنے کہاکہ صفائی ملازمین کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قربان کے باقیات کو گاڑیوںمیں ڈھانپ کر لے جائیں اور جا گہرے گڑھے میں نمک ڈال کر دبا دیں۔انہوں نے کہاکہ عیدگاہ،مساجد اور قربانی کی جگہوں کے ارد گرد صفائی کے خصوصی انتظامات اور چونے کا چھڑکاو ¿ کیا جائے اور پینے کے پانی کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ قربانی کے موقع پر متعلقہ افسران،ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کے نظام،پانی کی فراہمی ،لائٹنگ کے نظام کو تسلی بخش بنائیں اور جانوروں کی باقیات وغیرہ کو فوری طور پر اٹھایا جائے اور علاقے میں صفائی کے تسلی بخش انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔چیئرمین نے کہاکہ دفتر میونسپل بورڈ دیوبند میں عید الضحیٰ کے موقع پر تین دن کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، کنٹرول روم میں 24 گھنٹے عملہ تعینات رہے گا، تاکہ کوئی بھی شہری صفائی کے حوالے سے شکایت درج کراسکے اور صفائی و پینے کے پانی وغیرہ جیسے مسائل کو فوری حل کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ بقرعید کے موقع پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔ بجلی کی فراہمی میں تعطل کی صورت میں جنریٹرز اور واٹر ٹینکرز کا انتظام یقینی بنایا گیا ہے، تاکہ شہر میں پانی کی فراہمی بآسانی ہو سکے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر