دیوبند۔: سمیر چودھری۔
ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند کے شیخ الحدیث مولانا سمیع اللہ قاسمی کے صاحبزادے ودیع اللہ(38) کا گزشتہ روز بیماری کے باعث انتقال ہوگیاہے،ان کے انتقال کی خبر سے اہل خانہ اور رشتہ داروں میں رنج و الم کی کیفیت ہے،مرحوم کے انتقال پر متعلقین اور عزیزو اقارب کے علاوہ سرکرہ شخصیات اور نامور علماء کرام و طلبہ نے اشفاق اللہ خاں روڈ (مجنوں والا روڈ) پرواقع مولانا سمیع اللہ خاں کی رہائش گاہ پر پہنچ کر گہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کیں۔
ودیع اللہ گزشتہ کافی وقت سے بیمار چل رہے تھے، جن کا پونا کے ایک ہسپتال میں علاج چل رہاتھا، انہیں گزشتہ روز اسپتال سے ان کے گھر دیوبند لایاگیا،لیکن اس دوران ان کا انتقال ہوگیا۔اس حادثہ وفات پر دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی شریف خان قاسمی، دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی، دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی، نائب مہتمم مولانا ڈاکٹر شکیب قاسمی، کل ہند رابطہ مساجد کے جنرل سکریٹری مولانا عبداللہ ابن القمر الحسینی، نامور عالم دین مولاناندیم الواجدی، مولانا ابراہیم قاسمی، اما م الدین، حافظ سبحان، محمد اسرائیل، محمد اکرم، قاری محمد سلمان، مفتی شاہ نواز قاسمی، قاری فرخ، قاری منظور، مفتی بابر اور مولانا طارق وغیرہ نے گہرے افسوس کا اظہار کیا اور تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعاء مغفرت کی۔ نماز جنازہ مرحوم کے بھائی مولاناوسیع اللہ نے اداکرائی، بعد ازیں اشفاق اللہ خاں روڈ پر واقع قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹی اور ایک بیٹاہے۔
دوسری جانب این جے پرنٹرس کے مالک ماسٹر جاوید نسیم کی اہلیہ کا طویل علالت کے باعث ہفتہ کی صبح پنی رہائش گاہ محلہ ابوالمعالی میں انتقال ہوگیاہے، ان کے انتقال عزواقارب اور رشتہ داروں و متعلقین نے پہنچ کر اظہار افسوس کرتے ہوئے تعزیت مسنونہ پیش کی۔ مرحومہ نہات خوش اخلاق، ملنسار، ہمدری، غریب پرور، صوم و صلوٰۃ کی پابنداور خوش مزاج خاتون تھیں، نماز جنازہ صبح گیارہ بجے دارالعلوم دیوبند کے احاطہ مولسری میں مفتی محمد عارف قاسمی نے ادا کرائی، بعدا زیں قاسمی قبرستان میںتدفین عمل میں آئی۔
0 Comments