دیوبند: سمیر چودھری۔
دارالعلوم دیوبند سے ملحق شیخ الہند ہال ،قاسمی قبرستان،مدنی آئی اسپتال،پبلک گرلز انٹر کالج اور مزار عابدی پر جانے والے راستوں پر برسات کا پانی بھرنے اور نالوں سے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے مسلسل گندہ پانی گلیوں ارو سڑکوں میں بھرارہنے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے دیوبند ایس ڈی ایم سنجیو کمار نے آج پولیس ،میونسپل بورڈ ٹیم کے ساتھ دارالعلوم دیوبند اور مسلم فنڈ کی نمائندوں کی موجودگی میں محلہ خانقاہ اور مسجد رشید کے عقب سے جانے والے نالے کا معائنہ کیا اور نالوں کے ذریعہ پانی کی نکاسی نہ ہونے کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے فوری طورپر نالوں کی صفائی کئے جانے کے احکامات میونسپل بورڈ کے ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر دھریندر رائے کو دیئے۔ بعد ازاں ایس ڈی ایم نے قاسمی قبرستان کو جانے والی گلی،پبلک گرلز انٹر کالج کے احاطہ اور وہاں سے گزرنے والے دارالعلوم کے نالے اور اسکول کے عقب میں واقع نالے کا معائنہ کیا اور صورتحال پر تشویش کااظہارکیا کرتے ہوئے ای او ڈاکٹر دھریندر رائے و دیگر صفائی کارکنان کو احکامات دیئے ہوئے تنبیہ کی کہ فوری طورپر سیکشن پمپ اور پمپنگ سیٹ لگاکر عیدالاضحی کے مدنظر عارضی طورپر صفائی کرادی جائے ،جس کے بعد میونسپل بورڈ کا صفائی عملہ حرکت میں آگیا اور صفائی وغیرہ کے انتظامات شروع کردیئے۔میونسپل بورڈ رکن سید حاردث ،دارالعلوم دیوبند کے انجینئر،اوقاف رکن سلیم احمد عثمانی،منشی اشفاق،محمد اکبر،محمد اعظم نیز مسلم فنڈ دیوبند کے نمائندگی کرنے والے فیضی صدیقی، فہیم صدیقی اور نجم عثمانی نے شیخ الہند ہال،مدنی آئی اسپتال،پبلک گرلز انٹر کالج اور قاسمی قبرستان میں کئی کئی ہفتہ تک برسات کا گندہ پانی جمع ہوجانے کی صورت حال اور اس سے پیش آنے والے مشکلات سے آگاہ کرایا،تمام صورت حال سے آگاہی لینے کے لئے بعد ایس ڈی ایم سنجیو کمار نے یقین دہانی کرائی کہ عارضی طورپر کل شام تک مکمل صفائی اور پانی نکاسی کا مسئلہ حل ہوجائے گا، انہوں نے کہاکہ عیدالاضحی کے بعد ان مسائل کا مستقل طورپر حل نکالا جائے گا، تاکہ آئندہ اس طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے، انہوں نے بتایاکہ اسکول سے لیکر مسجد رشید کے گیٹ تک نالے کی تعمیر کی تجویز بھیجدی گئی ہے اور کہاکہ عیدکے بعد نالوں کی صفائی دوبارہ کرائی جائے گی۔
0 Comments