Latest News

بنگلہ دیشیوں اورروہنگیاوں کی تلاش میں ’سرچ آپریشن‘ شروع، یوپی اے ٹی ایس نے سہارنپور اور دیوبند کے مسلم علاقوں میں ڈالا ڈیرہ، ایس ایس پی نے ضلع سبھی تھانہ انچارجوں کی دی سخت ہدایت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
یوپی اے ٹی ایس اور مقامی پولیس نے ضلع سہارنپور میں روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ سہارنپور کے ایس ایس پی نے 'آپریشن تلاش' شروع کیا ہے۔ 22 تھانوں کی پولیس اپنے اپنے علاقوں میں روہنگیا اور بنگلہ دیشیوں کی تلاش کر رہی ہے۔ یہ 'آپریشن تلاش' 15 اگست تک جاری رہے گا۔ ساتھ ہی ان لوگوں کی بھی نشاندہی کی جائے گی جو انہیں کرائے پر مکان دیتے ہیں اور انہیں سم کارڈ دیتے ہیں۔یوپی اے ٹی ایس نے تین دن پہلے 6 اضلاع میں چھاپے مار کر 74 روہنگیا لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد یوپی میں بنگلہ دیشیوں اور روہنگیا کی تلاش میں تیزی آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی اور روہنگیا کے لوگ غیر قانونی طریقہ سے مسلم آبادی والے علاقوں میں رہ رہی ہے۔ اے ٹی ایس اور مقامی پولیس کے علاوہ انٹیلی جنس ان کا ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مصروف ہے۔ ان میں سے زیادہ تر لوگ کرائے پر رہ رہے ہیں۔ ایس ایس پی ڈاکٹر وپن ٹاڈا نے سہارنپور میں 'آپریشن تلاش' شروع کیا ہے۔ اس کے بعد سے، مقامی انٹیلی جنس کے علاوہ، پولیس بنگلہ دیشی اور روہنگیا کے لوگوں کو بھی تلاش کر رہی ہے۔ ساتھ ہی، ایس ایس پی نے تمام 22 پولیس سٹیشن انچارجوں کو اپنے اپنے علاقوں میں نشان زد کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مکان مالکان اور سم کارڈ فراہم کرنے دکانداروں کی بھی تفصیلات طلب کی جائیں گی۔ جن کے پاس ریکارڈ نہیں ہے، پولیس ان کے خلاف مقدمہ درج کرے گی۔ ۱۵ اگست تک دوسری ریاستوں سے لوگوں کی آمد کا مقصد تھانے میں درج کرانا ہوگا۔اے ٹی ایس کی تین ٹیموں نے سہارنپور میں ڈیرے ڈالے ہیں۔ اے ٹی ایس مسلمانوں کی اکثریت والے علاقوںسہارنپور، گنگوہ، دیوبندمیں چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ تلاشی مہم میں اڑیسہ اور کولکتہ کے لوگ بھی ملے ہیں۔ جو کئی سالوں سے سہارنپور میں رہ رہے ہیں اور کام کر رہے ہیں۔ اے ٹی ایس ان کے کاغذات بھی جانچ رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر