Latest News

الخیر فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورت مند افراد کو مفت فوڈپیک تقسیم۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
عیدالاضحی کے موقع پربرطانیہ کی انٹرنیشنل فاؤنڈیشن الخیر کی جانب سے اسلامیہ ڈگری کالج کے احاطے میں غریب و متوسط طبقہ کے افراد میں راشن کی تقسیم عمل میں آئی۔تنظیم کے اہم رکن وجے گوہل (گجرات)نے بتایا کہ الخیر فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک ہزار سے زیادہ ضرورت مند افراد کو مفت فوڈ پیک کالج احاطے میں اور گھر گھر پہنچ کر تقسیم کی گئیں،انہوں نے بتایا کہ یہ عمل آگے بھی جا ری رہے گا انہوں نے کہا فوڈ پیک کی تقسیم کا مقصد غریب عوام کو تہوار کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے۔اسلامیہ ایجوکیشنل اینڈ چیرٹیبل سوسائٹی کے چیئر مین ڈاکٹر عظیم الحق نے وجے گوہل (گجرات) اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملت کے اہل ثروت اور دردمند حضرات سے گزارش کی کہ وہ اپنے صدقات کے ذریعہ ضرورتمندوں کی بھر پور امداد کریں۔اس دوران فرخ صدیقی، شہباز شاہ، ندیم قریشی، عارف خان، ارشد، شمیم احمداور امتنان صدیقی وغیرہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر