Latest News

سہارنپور پولیس کا قابل ستائش کارنامہ، اسپتال سے چوری ہوا نومود بچہ چند گھنٹوں میں موہالی سے برآمد، پولیس کی ہر جانب پذیرائی، خوشی سے سرشار اہل خانہ نے ادا کیا ایس یس پی کا شکریہ۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
سہارنپور میں ضلع اسپتال سے چوری ہونے والے نومولودبچہ کو پولیس نے پنجاب کے موہالی سے 36 گھنٹے کے اندر برآمد کر لیا۔ چوری کرنے والی خاتون اور اس کی بہن کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کامیابی ملی ہے۔وہیں بچہ پاکر اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ گاوں والوں اور گھروالوں نے ایس ایس پی اور پولیس افسران کا پھولوں سے استقبال کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا،چوری ہونے والا بچہ چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے۔
کوتوالی بہٹ علاقے کے گاوں پاجرانہ کے رہنے والے محفوظ نے اپنی بیوی شہرین کو 13 اگست کوضلع خواتین ہسپتال میں داخل کرایا تھا۔ 14 اگست کی صبح اس نے ایک بیٹے کو جنم دیا، جس سے پورے خاندان میں خوشی کا ماحول پیدا ہوگیا۔ کیونکہ چھ بیٹیوں کے بعد ان کا بیٹا پیدا ہو ا تھا۔ بدھ کی صبح تقریباً 4.15 بجے شہرین سو رہی تھی۔ اسی دوران نومولود بچہ چوری ہو گیا۔ لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔پولیس نے جب سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کیا تو ایک خاتون کو بچے کے ساتھ اسپتال سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ محفوظ نے نامعلوم خاتون کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔ایس ایس پی ڈاکٹر وپن ٹاڈا نے بتایا کہ ایس پی سٹی ابھیمنیو مانگلک کی قیادت میں چار ٹیمیںتشکیل کی گئی تھیں۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے پولیس کو بڑی کا میابی ملی۔ سہارنپور ریلوے اسٹیشن پر ایک خاتون اور بچے کے ساتھ ٹرین میں بیٹھی دکھائی دے رہی ہے۔ اس کے بعد انبالہ کینٹ ریلوے اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی میں بھی خاتون کو ٹرین سے اتر کر باہر جاتے دیکھا گیا۔ اس کے بعد خاتون ٹیمپو میں سوار ہو کر پنجاب کے شہر موہالی کے ڈیرہ بسی میں اپنی بہن کے گھر پہنچی اور بچے کو اس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے فوٹیج کی بنیاد پر خاتون کا تعاقب کیا اور اسے ڈیرہ باسی سے بچے سمیت پکڑ لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنا نام آشا رانی بیوی ابھیلاش ساکن ضلع انبالہ ہریانہ اور اپنی بہن کا نام سشما رانی زوجہ منجیت ساکن ڈیراباسی موہالی پنجاب بتایا۔ پولیس نے آشا اور سشما کو گرفتار کرلیا۔ آشا نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ اس کی چار بہنیں ہیں۔ ان کا کوئی لڑکا نہیں ہے۔ اسی وجہ سے سہارنپور کے ضلع خواتین کے اسپتال سے ایک نوزائیدہ لڑکا چوری کیا تھا۔
ادھربچہ ملنے پر رشتہ داروں اور گاو ¿ں والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ضلع اسپتال پہنچنے کے بعد ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڈا اور ایس پی سٹی ابھیمنیو مانگلک کے ساتھ پولیس ٹیم نے بچے کو لواحقین کے حوالے کیا۔ اس کے بعد اسپتال میں لواحقین اور گاوں والوں نے ایس ایس پی اور پولیس انتظامیہ زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ایس ایس پی اور ایس پی سٹی کو پھولوں سے استقبال کیا۔ بی جے پی لیڈر صاحب سنگھ پنڈیر نے اسپتال پہنچ کر ایس ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر